تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 562
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1978ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم کے فضل سے بڑی کامیاب رہتی ہے۔سال کے دوران مختلف ممالک کے متعد وسعید الفطرت روحوں کو اللہ تعالیٰ نے اسلام قبول کرنے کی توفیق بخشی۔الحمد للہ۔حضور نے حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت سے نجات کے موضوع پرلندن میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ایک بڑا اہم واقعہ ہے، جو سال کے دوران ہوا۔عیسائی دنیا اپنے عقائد میں مگن سوئی پڑی تھی ، ہماری اس کا نفرنس نے اسے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔چنانچہ عیسائی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔انہوں نے ہماری تبادلۂ خیالات کی دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اس کانفرنس کے نتیجہ میں یورپ کی ایک فرم کے اندازہ کے مطابق دنیا کے چودہ کروڑ انسانوں تک ہماری آواز پہنچ گئی۔جبکہ جنوبی امریکہ اور بعض دیگر ممالک اس اندازہ میں شامل نہیں۔صرف جاپان میں ہی 64 خطوط یا مضامین اخبارات میں اس موضوع پر شائع ہو چکے ہیں۔الغرض اس بارہ میں ہمارے موقف کی اللہ تعالیٰ کے فضل سے وسیع اشاعت ہوئی ہے اور اس مسئلہ میں ایک نئی زندگی پیدا ہوگئی ہے۔ہم اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں گے اور چین نہ لیں گے، جب تک کہ ساری دنیا میں توحید قائم نہ ہو جائے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع نہ ہو جائیں۔اگر ہم اپنی استطاعت کے مطابق کام کرتے چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ پھر اپنی شان کے مطابق اس میں برکت عطا فرمائے گا“۔صد سالہ جوبلی کی مبارک تحریک کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔اس تحریک کی یہ برکت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے گوشن برگ ( سویڈن ) میں ہمیں ایک خوبصورت مسجد تعمیر کرنے کی توفیق دی۔اس سال لندن میں جو بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی اور پھر حضرت مسیح کی صلیبی موت سے نجات کے بارہ میں کانفرنس میں پڑھے جانے والے جو مقالہ جات کتابی صورت میں شائع ہوئے ، ان سب کے اخراجات اسی تحریک کے ذریعے پورے کئے گئے ہیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 28 دسمبر 1978ء) 562