تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 563
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسه سالانہ جماعت احمد یه اند و نیشیا اسلام کا عالمگیر غلبہ کسی ایک نسل کی قربانی پر موقوف نہیں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا منعقدہ 29تا31 دسمبر 1978ء برادران جماعت ! بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے اطلاع ملی ہے کہ آپ کا جلسہ سالانہ 31, 30, 29 دسمبر کو منعقد ہورہا ہے۔خدا کرے، یہ اجتماع ہر پہلو سے با برکت اور مفید ہو اور جماعت میں نیا ولولہ اور نئی روح پیدا کرنے کا موجب ہو۔آمین جماعت ہائے احمد یہ انڈونیشیا کا یہ سالانہ اجتماع ، جو مرکز سلسلہ سے ہزار ہا میل دور ہو رہا ہے، اسلام کی حقانیت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہے۔آج سے چودہ سو سال قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو یہ مژدہ سنایا تھا کہ آخری زمانہ میں جبکہ اسلام پر ایک ضعف کی سی کیفیت طاری ہوگی ، ایک فارسی الاصل شخص کے ذریعہ دین متین کے لئے پھر تر و تازگی کے دن آئیں گے اور روحانیت کا مشرق و مغرب میں انتشار ہوگا۔اس پیشگوئی کے مطابق تیرہویں صدی ہجری کے اواخر میں قادیان کی گمنام بستی سے ایک خلوت پسند شخص کی آواز تائید حق میں بلند ہوئی اور کہنے والے نے دعوئی بھی یہ کیا کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ اسلام کو تمام ادیان پر غالب کر دے گا۔اس کی پہلی وحی میں ہی یہ خوشخبری دی گئی تھی کہ وقت آتا ہے کہ جب بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔بھلا ایک انسان خواہ وہ کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو، ایسا دعویٰ کر سکتا ؟ اور اس کے مطابق دلائل کے میدان میں معجزہ نمائی کے میدان میں قبولیت دعا کے میدان میں ، اسلام کے غلبہ کو بغیر تائید ایزدی کے ثابت کر سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔انسانی عقل اس کو قبول ہی نہیں کرسکتی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ کی تائید کے لئے آسمان اور زمین میں نشانات ظاہر کئے اور اس کے فرشتوں نے دلوں میں داخل ہو کر آپ کو لبیک کہنے کی سعادت بخشی۔یہ خدا کا بڑا فضل ہے کہ اتنے دور 563