تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 529 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 529

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء تباہی تمہارے سامنے کھڑی ہوگی کہ جو پہلی دو World Wars سے یعنی جو بہت خطرناک مہلک قسم کی دوا بڑی جنگیں ہو چکی ہیں، ان سے بھی زیادہ خطر ناک ہوگی۔اور بتایا یہ گیا ہے کہ اگر تم نے اصلاح نہ کی تو اس جنگ میں، اس تباہی میں علاقے کے علاقے ایسے ہوں گے کہ جہاں سے زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔انسانی زندگی کا نہیں بلکہ مچھر اور لکھی کی زندگی کا بھی اور جراثیم، جو خوردبین سے نظر آتے ہیں، وہ بھی باقی نہیں چھوڑے جائیں گے بلکہ ہلاک کر دیئے جائیں گے۔اور میں نے انہیں کہا تھا کہ اس کا علاج یہ ہے کہ تم اپنے پیدا کرنے والے رب کی طرف رجوع کرو۔تا کہ اس ہلاکت سے محفوظ کئے جاؤ۔یہ 67ء کی بات ہے، جس کو قریباً 11 سال گزر گئے ہیں۔اور اب دنیا کو بعض اور طرف سے بھی یہ انتباہ ہوا ہے اور بالکل میرے اندازے کے مطابق انتباہ مل رہا ہے۔مثلاً یو۔این۔اومیں چین کے نمائندے نے تقریر کی کہ انسان کے سامنے ایک تباہی کھڑی ہے اور وہ دس سال تک سامنے آسکتی ہے۔میں نے جو وقت بتایا تھا، یہ اس کے مطابق ہے۔اسی طرح بعض اور بڑے ملک جو اس وقت میرے ذہن سے نکل گئے ہیں، ان کی طرف سے بھی انسان کو یہ وارننگ ملی ہے۔اس دفعہ جن سے میں ملتا تھا، ان کو میں کہتا تھا کہ میں نے علی وجہ البصیرت بات کی تھی اور ساتھ تمہیں علاج بھی بتایا تھا۔اور جو میں نے کہا تھا، اس کے مطابق اب دوسرے بھی تمہیں انتباہ کر رہے ہیں۔لیکن تمہیں علاج نہیں بتارہے۔اس تباہی سے بچانے کے لئے پہلا کام اور ہمارا پہلا فرض یہ ہے کہ ہم ان کے لئے دعا ئیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہدایت کی راہیں ان پر کھولے اور اس ہلاکت سے انہیں بچائے ، جو ان کے سامنے کھڑی ہے۔اور جسے وہ آج نہیں دیکھ رہے۔یا ان میں سے بعض اس طرح دیکھ رہے ہیں، جس طرح انسان دھند لکے میں دیکھتا ہے اور شکل کو پوری طرح پہچانتا نہیں۔لیکن ہم علی وجہ البصیرت نمایاں طور پر اس کی شکل کو پہچان رہے ہیں اور اس ہلاکت کی وجوہات کو بھی پہچان رہے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کے کلام کو بھی پہچان رہے ہیں۔خدا تعالیٰ اس زمانے کی اکثریت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو قائم کرنا چاہتا ہے۔یہ اکثریت کتنی ہوگی؟ یہ انسان پر موقوف ہے کہ کیا صرف انہوں نے جو مرنے سے بچ جائیں گے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو پہچان کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کا سہارا لینا ہے یا ان لوگوں نے بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو پہچان کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کا سہارا لیتا ہے، جن کے سامنے آج ہلاکت کھڑی نظر آتی ہے؟ ہماری یہ خواہش ہے، ہماری یہ دلی تمنا ہے ، ہمارے دل میں یہ بے قراری اور اضطراب ہے کہ خدا کرے کہ کسی طرح ان کو ہدایت کی راہیں نظر آئیں اور وہ خدا تعالیٰ کے غضب سے محفوظ ہو 529