تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 510
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اکتوبر 1978ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ایک کمزوری میں نے یہ بتائی کہ یہ سولائیزیشن ، تمہاری یہ تہذیب حاضر معاف کرنا نہیں جانتی۔میں جرمنی میں بول رہا تھا۔انہوں نے دو جنگیں لڑی ہیں اور دونوں میں ہی ان کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے۔میں نے کہا کہ تم نے دو جنگیں لڑی ہیں، پہلی کو تو میں چھوڑتا ہوں ، دوسری جنگ عظیم کو لے لیں ، اس جنگ کے بعد تم پر بہت سا تاوان ڈالا گیا، تمہارے ملک میں چھاؤنیاں بنائیں، تمہیں غلام بنا لیا، تمہیں حقارت سے دیکھا۔اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ جنگ میں تم نے یعنی جرمنوں اور ان کے ساتھیوں نے ،Allies (ایلائز) سے تعلق رکھنے والے انسانوں کو زیادہ تعداد میں قتل کیا یا انہوں نے تمہارے زیادہ آدمی مارے؟ جب جنگ ہورہی تھی تو کسی ایک نے جیتنا تھا، وہ جیت گئے اور تم ہار گئے۔لیکن تمہیں معاف نہیں کیا گیا۔اور یہ تمہاری تہذیب کی کمزوری ہے۔اس کے برعکس دنیا میں یہ واقعہ بھی ہوا ہے کہ ایک شخص کو ر ڈ سائے مکہ نے تیرہ سال تک مکی زندگی میں اور پھر ہجرت کے بعد بھی ان کے پیچھے جا کر قریباً سات سال تک دکھ پہنچائے۔متواتر ہیں سال تک انتہائی قسم کے مظالم ان کے خلاف کئے گئے۔He had to face the worst type of persecution اور قریباً بیس سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ سامان پیدا کیا کہ آپ مکے کی فصیلوں پر کھڑے تھے۔اور اہل مکہ جو ہمیں سال تک مظالم ڈھاتے رہے تھے، ان میں اتنی سکت نہیں تھی کہ وہ میان سے اپنی تلواریں باہر نکال سکتے۔اور اس وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے اتنی طاقت دی ہوئی تھی کہ آپ جو چاہتے ، ان سے سلوک کر لیتے۔لیکن آپ نے جو سلوک ان سے کیا ، وہ یہ تھا کہ جاؤ تم سب کو معاف کیا“۔میں یہ بتا رہا ہوں کہ اس طرح ہم اسلام کی خوبیاں ان لوگوں کے سامنے رکھتے ہیں۔چنانچہ میں نے دو، چار اور باتیں ان کو بتا ئیں اور اس کے بعد پھر وہ سوال پوچھنے لگ گئے۔سٹاک ہالم میں ایک صحافیہ پریس کانفرنس میں ذرا دیر سے آئی اور بیٹھتے ہی کہنے لگی کہ اسلام عورتوں کے متعلق کیا کہتا ہے؟ یورپ میں اسلام کے متعلق بڑا ز ہر پھیلایا ہوا ہے کہ اسلام عورت کو عزت اور احترام کی نگاہ سے نہیں دیکھتا، اس کے حقوق کو نہیں پہچانتا اور اس کے حقوق اسے نہیں دیتا وغیرہ۔یہ تو اسلام کے دشمنوں کا کام ہے، وہ انہوں نے کیا۔میں نے اسے کہا کہ چودہ سو سال پہلے قرآن کریم میں ان الفاظ میں اعلان کیا گیا ہے کہ عورت ہویا مرد، جو بھی اعمال صالحہ بجالائے گا، اس کو ایک جیسا ثواب ملے گا۔کہنے لگی، مجھے تو قرآن کریم کی آیت دکھا ئیں۔ہوٹل میں ہمارے کمرے کے پاس ہی پر یس کا نفرنس ہو رہی تھی۔میں نے اپنے بیڈ روم سے - 510