تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 509 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 509

تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اکتوبر 1978ء چند ایک لوگ ہی اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔ہم نے Census تو نہیں کروایا لیکن مغربی افریقہ میں ہمارے جس قدر احمدی ہیں، ان کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ، میرا یہ اندازہ ہے کہ جماعت احمدیہ کی کوششوں میں خدا نے برکت ڈالی اور ان کوششوں کے نتیجہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ عیسائی مسلمان ہو چکے ہیں۔یہ میں ان کے بچوں وغیرہ کو شامل کر کے کہہ رہا ہوں۔پانچ لاکھ بالغ مرد مراد نہیں۔اور یہ عیسائیت کو ہلا دینے والی بات ہے۔اس وجہ سے بھی وہ بڑے گھبرائے ہوئے ہیں۔بعض بہت پڑھے لکھے لوگوں سے بھی ملاقات ہوتی ہے۔یورپ کے ایک حصے کو یہ احساس پیدا چکا ہے کہ اسلام کی تعلیم بہت حسین ہے۔میں جب بھی غیر ممالک کے دورہ پر جاتا ہوں، ان کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ اسلام جو کچھ انہیں پیش کرتا ہے، وہ اس سے بہتر ہے، جو ان کے پاس موجود ہے۔اور اس کے بغیر ہم ان کو اسلام کی طرف متوجہ ہی نہیں کر سکتے۔پڑھے لکھے لوگ ہیں، دنیوی علوم میں سائنس میں ترقی یافتہ ہیں، چاند پر اتر گئے ہیں، آسمان کی خبریں لاتے ہیں، مادی عیش و عشرت کے بے تحاشا سامان پیدا کر لئے ہیں، اس لئے جب تک ہم ان کو اس بات کے سمجھانے میں کامیاب نہ ہو جائیں کہ اسلام جو چیز پیش کر رہا ہے، وہ اس سے بہتر ہے، جو ان کے پاس ہے، اس وقت تک وہ ہماری طرف توجہ ہی نہیں کریں گے۔وہ پاگل تو نہیں ہیں۔ہم یہ سمجھتے ہیں (ہمیں تو اپنے آپ سے ہی غرض ہے، اس لئے آپ اپنی باتیں کیا کریں اوروں کی باتیں کرنا چھوڑ دیں۔) کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی جو تفسیر انسان کے ہاتھ میں دی ہے، اسے چھوڑ کر ترقی یافتہ یورپ کو یہ سمجھایا ہی نہیں جا سکتا کہ جو کچھ ان کے سامنے پیش کیا جارہا ہے ، وہ اس سے بہتر ہے، جو ان کے پاس موجود ہے۔اس بات کے لئے ان پر تنقید بھی کرنی پڑتی ہے۔مثلاً فرینکفرٹ میں بڑی دلچسپ اور بہت لمبی ڈھائی تین گھنٹے کی پریس کانفرنس ہوئی تھی۔پہلے تو میں نے ان کو کہا کہ کوئی سوال کرو۔لیکن وہ سب چپ ہو گئے۔پھر میں نے کہا کہ اچھا پہلے میں باتیں کرتا ہوں اور بعد میں تم سوال کرنا۔میں نے انہیں کہا کہ یہ Modern Civilization مدرن سولائیزیشن ) جس پر تمہیں فخر ہے اور دنیا کے دوسرے خطوں میں بسنے والے بہت سے لوگ، جو تمہارے ساتھ تعلق نہیں رکھتے ، تمہاری نقل کرنے میں بھی فخر محسوس کرتے ہیں، This Great Modem Civilization میں مجھے بہت سی بنیادی کمزوریاں نظر آتی ہیں۔ان میں سے تین، چار کمزوریاں میں نے ان کو بتا ئیں۔509