تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 511
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اکتوبر 1978ء قرآن کریم منگوایا اور اس کو یہ آیت پڑھ کر سنائی اور اس کا ترجمہ سنایا۔کہنے لگی کہ مجھے اس کا ریفرنس نوٹ کروائیں کہ کس سورۃ کی کون سی آیت ہے ؟ چنانچہ وہ اس نے نوٹ کیا۔پھر میں نے ایک اور آیت اس کو بتائی اسے بھی نوٹ کیا۔پھر وہ سوال کرتی رہی اور میں بتا تا رہا کہ اسلام کی یہ تعلیم ہے۔وہ جذباتی ہو رہی تھی لیکن میرے سامنے زیادہ نہیں ہوئی۔جب ہم وہاں سے اٹھے اور وہ کمرے سے باہر نکلی تو وہ آنسوؤں سے رور ہی تھی۔اور ہمارے ایک ساتھی کو کہنے لگی کہ مجھے یہ بتاؤ کہ اتنی حسین تعلیم تمہارے پاس ہے اور تم اتنی دیر کے بعد ہمارے پاس کیوں پہنچے ہو؟ تمہیں پہلے آنا چاہیے تھا۔ہزار میں سے شاید ایک آدمی ہو، جس کو یہ احساس پیدا ہوا ہے۔لیکن اس کے ساتھ کام تو شروع ہو گیا۔یہ خدا تعالیٰ نے ایک تدبیر کی ہے۔اب وہ اس کی طرف متوجہ ہوں گے۔وہ لوگ اپنے سے نالاں ہیں۔ہر روز ایک حصہ اٹھتا ہے اور اپنی برائیاں بیان کر دیتا ہے۔ایک دن ہمارے سامنے کھانے کے بارہ میں پروگرام آگیا کہ آدمی بیمار ہورہے ہیں اور مر رہے ہیں۔اس نے بتایا کہ ہمیں غلط قسم کا کھانا دیا جارہا ہے، جوزہریلا ہے۔اور اس کی وجہ سے اتنے عرصہ میں بارہ ہزار آدمی مر چکا ہے اور پتا نہیں کتنا بیمار ہوا ہے؟ ہمیں اس سلسلہ میں فکر کرنی چاہیے۔میں ان کو بتا تا رہا ہوں اور یہ پوائنٹ بھی ان کے سامنے لایا ہوں کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ قرآن کریم نے کھانے کے متعلق جو تعلیم دی ہے، وہ اس پر عمل نہیں کر رہے۔اگر وہ قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کریں تو کھانے کی وجہ سے اس قسم کی بیماریاں اور اموات نہ ہوں۔باقی جو انسان اس دنیا میں آیا ہے، اس نے بہر حال اس دنیا سے جانا ہے۔یہ تو نہیں ہے کہ قیامت تک سب نے زندہ رہنا ہے۔لیکن تکلیفیں اٹھا کر اور بیماریوں سے اپنی زندگی کے دن گزار کر مرنے کی وجہ یہ ہے کہ انسان قرآن کریم کی تعلیم پر عمل نہیں کرتا۔پھر ان قوموں میں دوسرے جھگڑے لڑائیاں اور سٹرائیکس (Strikes) وغیرہ بہت ہیں۔میں ان کو کہتا رہا ہوں کہ عجیب بات ہے کہ مزدور اپنے حقوق کے حصول کے لئے سٹرائیک کرتا ہے۔لیکن اس مزدور کو یہ پتا نہیں کہ اس کے حقوق ہیں کیا ؟ جن کو وہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔یہ ہمیں اسلام بتاتا ہے۔اس طرح بات چھڑتی ہے۔پھر ان کو بتاتے ہیں، پھر وہ کہتے ہیں کہ اچھا! یہ حقوق ہیں۔میں نے امریکہ میں ایک جگہ ان کو کہہ دیا کہ دیکھو تم میں سے کوئی شخص یہ جرات نہیں کرے گا کہ وہ یہ کہے کہ اسلام کی یہ تعلیم غلط ہے اور ہمارا دماغ اسے قبول نہیں کرتا۔میں نے پہلے ان کو کہہ دیا اور پھر میں نے کہا کہ اب میں تعلیم بتا تا ہوں اور سب نے اسلامی تعلیم کی عظمت کو تسلیم کیا۔511