تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 492 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 492

ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اس پر ایک نمائندہ نے کہا تو کیا آپ اہل سویڈن کو اسلام میں convert کرنا چاہتے ہیں؟ فرمایا:۔ہم آپ کو اسلام میں convert کرنا نہیں چاہتے۔بلکہ ہم آپ کو اسلام کی خصوصیات بتا کر convince کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام میں آپ کی بہتری اور بھلائی ہے۔یہ خیال غلط ہے کہ اسلام طاقت کے زور پر لوگوں کو عقیدہ بدلنے پر مجبور کرتا ہے۔ایسا ہر گز نہیں ہے۔مذہب تو انسان کے دل کا معاملہ ہے۔طاقت خواہ کتنی بڑی کیوں نہ ہو، انسان کا دل نہیں بدل سکتی۔پس ہماری طرف سے یہ پوری کوشش ہے کہ آپ کے سامنے اسلامی تعلیم اور اس کے محاسن کو بیان کر کے آپ کو اس بات کا قائل کر دیں کہ آپ کی نجات اسلام سے وابستہ ہے۔چنانچہ اسی غرض کے لئے ہم مغربی ممالک میں ایک ملک کے بعد دوسرے ملک میں اسلامی مشنز قائم کرنے میں کوشاں ہیں۔تا کہ اشاعت کتب، تقاریر اور پر امن فضا میں تبادلہ خیالات کے ذریعہ اسلامی نقطہ نظر کو آپ پر واضح کر دیں۔اس موقع پر ایک اخباری نمائندہ نے کہا، کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم قرآن کریم پڑھنے لگ جائیں؟ تو حضور نے فرمایا:۔”ہاں میں تو یہی پسند کرتا ہوں کہ آپ قرآن کریم کی مقدس اور حق و حکمت پر مشتمل تعلیم سے متعارف ہوں اور اس کے فیوض اور برکات سے مستفید ہوں۔یہ بائبل کے مقابلے میں ایک چھوٹی سی کتاب ہے۔لیکن فی الحقیقت ایک عظیم کتاب اور روحانیت کا ایک بیش قیمت خزانہ ہے۔دنیا میں ایسی کوئی الہامی کتاب نہیں ، جو اتنی چھوٹی ہو لیکن اس کے باوجود جامع و مانع بھی ہو۔آپ نے فرمایا:۔اس زمانہ میں حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام نے اس کی معجزانہ رنگ میں تفسیر بیان فرمائی ہے۔جس سے زمانہ حاضرہ کے مسائل کو حل کرنے میں مددملتی ہے۔فرمایا:۔چونکہ اسلام کی تعلیم ہر لحاظ سے کامل ہے، اس لئے میں کہتا ہوں کہ ہمیں اہل مغرب کو اسلام میں convert کرنے کی ضرورت نہیں۔بلکہ ہم اسلام کی پیاری تعلیم کے ذریعہ لوگوں کے دل جیتیں گے اور ان کو اس بات کا قائل کر کے دم لیں گے کہ دنیا کی حقیقی نجات اسلام میں ہے۔جب یہ حقیقت کھل گئی اور صداقت ظاہر ہوگئی تو لوگوں کے خیالات اور رجحانات خود بدل کر اسلامی تعلیم کے سانچہ میں ڈھل جائیں گے۔وبالله التوفيق۔492