تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 491
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء ہم اچھے علم دوست سویڈش مترجم کی خدمات حاصل کرنے کو تیار ہیں۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ اسلام کے متعلق کچھ نہیں جانتا اور ہم اس کے متعلق کچھ نہیں جانتے کہ وہ کس انداز میں ترجمہ کر رہا ہے؟ آیا، وہ قرآن کریم کو پورے طور پر سمجھتا بھی ہے یا نہیں؟ ہم کسی کی نیت پر حملہ نہیں کرتے۔بلکہ ایسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ غیر ارادی طور پر غلطی ہو جائے“۔ضمنا سویڈن کے سکولوں میں اسلام کے متعلق کسی بھی کتاب کے نہ ہونے کا ذکر بھی ہوا تو حضور نے مکرم امام کمال یوسف صاحب کو ارشاد فرمایا کہ اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ تیار ہے، اسے فوری طور پر شائع کروایا جائے۔یہ کتاب اس لحاظ سے بھی پسند کی جائے گی کہ اس میں اسلام کی تعلیم اور اس کے محاسن کو حکیمانہ رنگ میں بیان کیا گیا ہے۔ایک نمائندہ کا یہ کہنا تھا کہ اگر شروع میں سکول کے بچوں کے لئے اسلامی تعلیم پر کوئی آسان رنگ میں کتاب شائع کی جائے تو اس کی ضرورت بھی ہے اور وہ نتیجہ خیز بھی ثابت ہوسکتی ہے۔حضور نے ان کے اس مشورے کو پسند کرتے ہوئے فرمایا:۔بچوں کے لئے مختلف سیریز میں اسلامی تعلیم پر مشتمل کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ان کا سویڈش میں ترجمہ کروا کر جلد شائع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔یکم اگست ، گوٹن برگ مطبوع روزنامه الفضل 09 ستمبر 1978ء) پر یس کا نفرنس کے آغاز میں ایک نمائندہ نے حضور سے یہ پوچھا کہ سویڈن میں آپ کی تشریف آوری کا مقصد کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا:۔میں آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے۔جو ہر زمانے کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔موجودہ زمانے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے دنیا کی ہر کوشش ناکام ہو چکی ہے۔پھر انسان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ اس کا حق کیا ہے؟؟ نتیجہ یہ ہے کہ جب وہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے جدو جہد کرتا ہے۔مثلاً ہڑتالیں وغیرہ ہوتی ہیں تو مزید الجھنوں کا شکار ہو جاتا ہے۔یہ صرف اسلام ہی ہے، جو انسان کو یہ بتا تا ہے کہ اس کے حقوق کیا ہیں؟ اسلام نہ صرف انسان کے حقوق اور اس کی ضرورتوں کی تعین کرتا ہے بلکہ حقوق کے حصول کے ذرائع بھی بیان کرتا ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ صرف اسلام ہی نوع انسان کی صحیح خدمت کر سکتا ہے اور ان کے مسائل کو پائیدار رنگ میں حل کر سکتا ہے“۔491