تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 493 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 493

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء اس سوال پر کہ قرآن کریم کی اشاعت کے بارہ میں جماعت احمدیہ کا پروگرام کیا ہے؟ حضور نے فرمایا:۔جہاں تک قرآن کریم کی طباعت کا سوال ہے، جماعت احمدیہ نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ دنیا کے تمام لوگوں کو قرآن کریم کی تعلیم سے روشناس کرائے گی۔اس کے معانی و مطالب کو دنیا پر واضح کرے گی۔اور اس حقیقت کو ظاہر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی کہ یہ صرف قرآن کریم ہی ہے جو دور حاضر کے مسائل کو حل کرتا ہے۔چنانچہ اس غرض کو پورا کرنے کے لئے جماعت احمدیہ نے قرآن کریم کی اشاعت کا ایک عالمگیر منصوبہ تیار کیا ہے۔جس کے پہلے مرحلہ میں امریکہ میں دس لاکھ انگریزی ترجمہ قرآن کریم شائع کرنے کا پروگرام ہے۔علاوہ ازیں دنیا کی ہر اس زبان میں، جو لکھی اور پڑھی جاتی ہے، قرآن کریم کا ترجمہ کر کے شائع کرنے کا مرحلہ وار پروگرام بھی زیر نظر ہے۔یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جس کے لئے وقت درکار ہے۔انشاء اللہ اگلی صدی کے اندر اندر یہ منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا“۔حضرت صاحب نے فرمایا:۔جماعت احمد یہ ایک تبلیغی جماعت ہے۔اسلام کی تبلیغ کے لئے دنیا میں زبردست جدو جہد کر رہی ہے اور بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت میں کوشاں ہے۔عیسائیت بھی افریقہ میں یسوع مسیح کی محبت کا پیغام لے کر گئی تھی لیکن عیسائیوں نے یسوع کی محبت کے نام پر ان کو جس بری طرح سے لوٹا اور رنگ و نسل کا جو دل آزار امتیاز قائم کئے رکھا، اس کی صدائے بازگشت آزادی کی تحریکوں کے ذریعہ دنیاسنتی چلی آئی ہے۔لیکن جماعت احمد یہ بھی گزشتہ پچاس سال سے افریقہ میں اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے۔ہم نے وہاں اسلام کے تبلیغی مراکز قائم کئے ، سکول کھولے، کلینکس اور ہسپتال بنائے اور اہل افریقہ کی بے لوث خدمت کرتے رہے۔چنانچہ وہاں کی حکومتیں بھی اور عوام بھی جماعت احمدیہ کی خدمات کے دل سے معترف ہیں۔اور پانچ لاکھ سے زیادہ عیسائی حلقہ بگوش اسلام ہو چکے ہیں۔پس ہمارے پاس ایک ہی ہتھیار ہے۔اور وہ ہے، محبت کا ہتھیار، خدمت کا ہتھیار اور خوش خلقی کا ہتھیار ہم دنیا کی بے لوث خدمت اور محبت کے ذریعہ اگلے 115 سال میں انشاء اللہ دنیا کی بھاری اکثریت کے دل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گئے۔02 اگست، گوٹن برگ دنیا میں مختلف امن کی تحریکوں کا ذکر ہونے پر حضور نے فرمایا:۔اسلام چونکہ امن اور سلامتی کا مذہب ہے، اس لئے اسلام اس قسم کی سب تحریکوں کو اچھی نگاہ سے دیکھتا ہے، جن کا مقصد امن اور صلح ہوتا ہے۔یہ تحریکیں تھوڑی دور چل کرختم ہو جاتی ہیں۔اس لئے کہ 493