تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 490
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ضمناً حضور نے لندن مشن کے متعلق بھی فرمایا کہ آئندہ پانچ ، دس سال کے بعد موجودہ مشن ہاؤس جماعت کی ضرورتوں کو پورا نہ کر سکے گا، اللہ تعالٰی اس کی توسیع کے سامان پیدا کرے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 15 اگست 1978ء) 29 جولائی، سٹاک ہائم حضور انور نے چند احباب کو ملاقات کا شرف بخشا۔جن میں سے ایک مسٹر سالین تھے۔چونکہ ان کا تعلق ایک پبلشنگ فرم سے تھا، لہذا حضور نے ان سے سویڈش ترجمہ قرآن کریم کی طباعت کے بارہ میں دریافت فرمایا۔وہ کہنے لگے۔ایک سویڈش ترجمہ قرآن موجود ہے مگر لوگ اسے سمجھنے سے قاصر ہیں۔اس موقع پر مکرم امام کمال یوسف صاحب نے حضور کو بتایا کہ یہ ترجمہ کسی سویڈش عیسائی کا کیا ہوا ہے۔جس کے متعلق لوگوں کو یہ شکایت ہے کہ ترجمہ اور تفسیر کو آپس میں غلط ملط کر دیا گیا ہے۔یہاں تک کہ اساتذہ کو بھی سمجھ نہیں آتی۔مترجم نے ایک بات کو قرآن کریم کی طرف منسوب کیا ہے، حالانکہ وہ اس کی اپنی رائے ہوتی ہے۔اور قرآن سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔اس پر نمائندوں نے کہا کہ جماعت احمد یہ ایک نیا ترجمہ قرآن شائع کرے۔جس کا ترجمہ اور تفسیر الگ الگ اور قابل فہم ہو۔حضور نے فرمایا:۔ہم انشاء اللہ بہت جلد ترجمہ شائع کر دیں گے۔مسٹر برتت کہنے لگے۔اگر آپ ترجمہ قرآن شائع کریں تو حکومت سویڈن آپ کی مدد کرے گی۔حضور نے فرمایا:۔ہم یہ ترجمہ شائع کرنے کا بوجھ سویڈن کی حکومت پر نہیں ڈالنا چاہتے۔البتہ اس بات میں ہماری مدد کر سکتے ہیں کہ جب یہ ترجمہ شائع ہو جائے تو جہاں جہاں اس کی ضرورت ہو، وہاں پہنچانے یا رکھوانے میں آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔حضرت صاحب نے فرمایا:۔سویڈش ترجمہ قرآن کریم کا مسودہ تیار ہے۔لیکن ہم اس کو پوری تسلی کے بعد پریس میں دینا چاہتے ہیں۔ہماری یہ خواہش ہے کہ سویڈن زبان کے لحاظ سے یہ ترجمہ معیاری اور صحت کے اعتبار سے ہر شک وشبہ سے بالا اور بالکل صحیح ترجمہ ہو۔ہمارے پاس ایک بہت اچھا انگریزی ترجمہ قرآن کریم اور مع تفسیر تو خدا تعالیٰ کے فضل سے موجود ہے۔لیکن سویڈش ترجمہ کے متعلق ہمیں زبان کی مشکل در پیش ہے۔490