تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 470 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 470

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 04 جون 1978ء حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اب نجات کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ حضرت بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی ہے۔اس لئے میں عیسائی دنیا کو ان راہوں کی طرف بلاتا ہوں، جن پر چل کر انسان خدا کو پالیتا ہے اور وہ دین و دنیا کی نعمتوں سے سرفراز ہوتا ہے“۔آپ نے فرمایا:۔نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ آج بھی دعوت فکر اور عمل دیتا ہے۔میں سچ کہتا ہوں، اگر تم حضرت بانی اسلام کی پیروی کرو گے تو خدا تم سے محبت کرنے لگ جائے گا۔اور تم اس کی یہ پیاری آواز سنو گے کہ ” جے تو میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو۔آپ نے فرمایا:۔خدا کی محبت کے مقابلہ میں دنیا کی خوشیاں اور لذتیں بیچ ہیں۔میں عیسائی دنیا سے کہتا ہوں کہ اصل خوشی خدا کی محبت اور لقاء الہی میں ہے۔محبت الہی پانے کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔مگر یہ اسی کے لئے کھلتا ہے، جو اسے کھٹکھٹاتا ہے۔تمہارے لئے مایوسی کی کوئی وجہ نہیں ، تم آگے بڑھو اور مسیح محمدی کے اس نائب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام قبول کر لو کہ اسی میں تمہاری بھلائی اور تمہاری آنے والی نسلوں کی خوشحالی کا راز مضمر ہے۔اگر تم نے اس آواز پر کان نہ دھرے تو پھر یا درکھو، ایک خوفناک تباہی تمہاری منتظر ہے۔جس کے متعلق میں گیارہ سال پہلے بھی متنبہ کر چکا ہوں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 19 جون 1978ء) 470