تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 471 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 471

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اعلان فرمودہ 04 جون 1978 ء جواب دعوت تبادلہ خیال از برٹش کونسل آف چرچز اعلان فرمودہ 04 جون 1978ء برٹش کونسل آف چرچز نے جماعت احمدیہ کو تبادلہ خیال کی جو دعوت دی، اس کو قبول کرنے کا جو اعلان حضور نے فرمایا، اس کا ترجمہ درج ذیل ہے۔) برٹش کونسل آف چرچز کی اس کمیٹی نے ، جو دوسرے مذاہب والوں کے ساتھ تعلقات کے بارہ میں حال ہی میں بنی ہے، مسیح کی صلیبی موت سے نجات“ کے موضوع پر جماعت احمدیہ کی بین الاقوامی کانفرنس کے حوالہ سے ایک بیان جاری کیا ہے۔جس میں اس نے دوسروں کے علاوہ جماعت احمدیہ کے نمائندوں کے ساتھ بھی کھلے اور تعمیری تبادلہ خیالات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔مذکورہ بیان میں اس خدشہ کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ کانفرنس کی جو تشہیر کی گئی ہے، وہ دلآزاری کا موجب ہوسکتی ہے۔میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ کانفرنس کے انعقاد سے جماعت احمدیہ کا مقصد ہرگز کسی کی دل آزاری نہیں اور کسی کو بھی اسے دل آزاری پر محمول نہیں کرنا چاہئے۔مسیح علیہ السلام کو ہم خدا تعالیٰ کا برگزید نبی اور سچا رسول مانتے ہیں۔چنانچہ جیسا کہ سب نے دیکھا اور سنا، کا نفرنس میں شروع سے آخر تک مسیح علیہ السلام کا نام نہایت عزت اور احترام سے لیا جاتا رہا ہے۔کمیٹی کے بیان میں جماعت احمدیہ اور دوسرے مسلمان فرقوں کے درمیان عقائد کے اختلافات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ تمام اسلامی فرقے اپنے اختلافات کے با وجود اللہ تعالیٰ کی توحید محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور آپ کے خاتم النبین اور افضل الرسل ہونے پر پوری طرح متفق ہیں۔بنابریں خدا تعالیٰ کی توحید اور اس کے بالمقابل تثلیث کے عیسائی عقیدے سے متعلق موقف کے بارے میں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔پھر مذکورہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لندن کا نفرنس پر علی الاعلان تبصرے سے ہمارے گریز کی وجہ یہ ہے کہ عیسائیت بالعموم دوسرے مذاہب اور ان کے بنیادی عقائد کو جارحانہ اور منفی نوعیت کے حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے۔گو یہ حملے اسی نوعیت کے ہوتے تھے، جس نوعیت کے حملے عیسائیت کے بنیادی عقائد پر احمدی اب کر رہے ہیں۔471