تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 462 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 462

خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1978ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم میں برکت ڈال اور ہماری کوششوں کے مقابلہ میں اتنے عظیم نتائج نکال کر دیکھنے والے کو کوشش اور نتیجے کا آپس میں کوئی تعلق نظر نہ آئے۔پس آپ دعائیں کریں، مبلغین کے لئے ، چاہے ان کا تعلق پاکستان سے ہے یا دوسرے ممالک سے ہے، جو ملک ملک اور علاقہ علاقہ اور ریجن ریجن میں دین اسلام کی اشاعت کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دے رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کے حضور اس کو قربانی کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔لیکن بہر حال وہ خدا تعالیٰ کے حضور کچھ پیش کر رہے ہیں، خدا تعالیٰ ان کی اس پیشکش کو خواہ وہ کتنی ہی حقیر کیوں نہ ہو ، قبول کرے اور ان کو ثواب دے۔اور جس غرض کے لئے وہ کوشش اور جہاد کر رہے ہیں، یعنی وحدانیت باری کے قیام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو قائم کرنے کے لئے اس کے ویسے نتائج نکالے، جیسا کہ وہ عاجز دل چاہتے ہیں کہ نکلیں۔اور دعائیں کریں کہ یہ کانفرنس، جولندن میں 2,3,4 جون کو ہورہی ہے، خدا کرے کہ خیر کے ساتھ اور ہر قسم کی برکتوں کے ساتھ اور صلح کے ساتھ اور امن کے ساتھ اور پاکیزہ ماحول میں یہ کانفرنس ہو اور کامیاب ہو۔اور اس کے نتیجہ میں اس صداقت کو ، جو صداقت ہے اور صداقت کا انکار نہیں کیا جا سکتا، وہ انسان، جو اسے ابھی تک نہیں سمجھ رہے، وہ سمجھنے لگیں اور اسے نہ سمجھنے کی وجہ سے دنیا کے معاشرہ میں جو خرابیاں پیدا ہوئی ہیں ، وہ خرابیاں دنیا کے معاشرہ سے دور ہو جائیں۔اور تمام بنی نوع انسان ایک خاندان کی حیثیت سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو کر ایک نہایت حسین معاشرہ میں خوشحال زندگی گزار نے لگ جائیں۔اور ہر قسم کا دکھ اور تکلیف اور در ددنیا سے مٹ جائے۔اور ہر قسم کی لعنت۔انسان آزاد ہو جائے۔اللهم امین۔سے (رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 462