تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 453 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 453

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 03 اپریل 1977ء دنیا کو ہلاکت سے بچانے کا کام جماعت احمدیہ کے سپرد ہے خطاب فرمودہ 103اپریل 1977 ء بر موقع مجلس شوری میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ جماعت میں ایساNucleus ایسی ریڑھ کی ہڈی ہونی چاہیے۔اس لئے کہ جماعت ریڑھ کی ہڈی ہے، دنیا کے لئے۔اس لئے جماعت کا ایک آدمی بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے، جس کے اندر اس قسم کے نقص پیدا ہوں، جو اس دنیا میں خدا تعالیٰ کے غصے اور اس کے غضب کو بھڑ کانے والے ہیں۔اگر تم نے اس مہم میں کامیاب ہوتا ہے، جو بنی نوع انسان کو آخری ہلاکت سے بچانے کے لئے دنیا میں جاری کی گئی ہے تو اس سلسلہ میں ایک آدمی کو ، ایک مرد یا ایک عورت کو بھی ہمیں برداشت نہیں کرنا چاہیے، جو خدا تعالیٰ کے غصے اور غضب کو بھڑ کانے والے ہوں۔ورنہ تو جیسا کہ بتایا گیا ہے، پہلی پیشگوئیاں بھی ہیں، قرآن کریم کی پیشگوئیاں بھی ہیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بڑی وضاحت سے کھول کر لکھا ہے۔ان میں سے میں نے چند اقتباسات لے کر ایک حرف انتباہ کے نام سے میں نے انگریزی میں لندن میں پڑھا تھا ، ویسے اردو میں لکھا تھا۔اس میں وہ حوالے آئے ہوئے ہیں۔اتناز بر دست انتباہ ہے۔درجنوں عیسائی پڑھے لکھے، کوئی انگلستان کے منتخب ممبر، کوئی بینکوں کے مینیجر ، ایک شخص نے مجھے کہا کہ جس بنک میں اس کا اکاؤنٹ تھا، وہ اس کے مینجر کو لے کر آیا ہوا تھا۔کہنے لگا کہ پہلا فقرہ جب آپ نے بولا تو وہ حیران ہو گیا، اس کا منہ کھل گیا، کہنے لگا کہ پھر 35 منٹ کے قریب آپ کی تقریر میں اس کا منہ بند ہی نہیں ہوا۔یعنی ہر فقرہ اس پر تازیانہ لگ رہا تھا۔اور یہ ایک حقیقت آپ اس کو بھول جاتے ہیں۔پس دنیا کو اس قسم کی ہلاکت سے بچانے کا کام جماعت احمدیہ کے سپرد ہے۔آج امن کا مقام صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کا سایہ ہے۔اگر دنیا اس جھنڈے تلے جمع نہ ہوئی تو دنیا کے لئے بڑی خطرناک تباہی مقدر ہے۔خدا محفوظ رکھے۔ان کو عقل دے۔اور یہ کام آپ کے سپرد کیا گیا ہے کہ آپ ان کو یہ بتائیں۔پیار سے ان کے دل جیتیں۔ان کو خدا نے ایک حد تک فراست اور عقل بھی دی ہے، ایک حد تک اس فراست اور عقل کی نشوونما کی ہمت بھی دی ہے۔اور عملاً انہوں نے اس کی نشو ونما بھی 453