تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 452 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 452

ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ایمان لاتے اور اس پر توکل رکھتے ہیں تو کسی کو کوئی گھانا نہیں۔یہ آپ کے بی اے اور ایم اے فرسٹ آئے ہوئے، ان کی کیا حیثیت ہے؟ اگر افریقہ غانا چلے جائیں تو Head of the state کو نہیں مل سکتے۔وہ ملنے کی اجازت نہیں دیں گے۔لیکن جامعہ احمدیہ کا پڑھا ہوا طالب علم ، میں آج کی بات کر رہا ہوں، فلسفے کی بات نہیں کر رہا عمل کی بات کر رہا ہوں۔یہ واقعہ ہوتا ہے کہ عبدالوہاب بن آدم شاہد جامعہ احمدیہ، وہ غانمین ہی ہے، آج کل وہ وہاں انچارج لگا ہوا ہے، اس کو Head of the state دعا کے لئے کہتا ہے کہ میرے لئے دعا کرو، اللہ تعالیٰ میری سیاسی اور ملکی مشکلات دور کرے۔کون سا آپ کا ایم اے ہے، جس کو کوئی Head of the state صرف ایم اے ہونے کی وجہ سے یا وکیل ہونے کی وجہ سے یہ کہے گا کہ میرے لئے دعا کرو؟ وکیل کو بھی کہے گا ، ایم اے کو بھی کہہ سکتا ہے لیکن بشرطیکہ وہ روحانی میدان میں اپنا کوئی مقام پیدا کرے۔یہ نہیں ہے کہ وہ روحانی طور پر ترقی نہیں کر سکتے۔ان کے لئے بھی ترقی کے دروازے کھلے ہیں۔خدا تعالیٰ تو بخیل نہیں۔لیکن اگر کسی میں ہمت ہے اور وہ وکیل ہے تو روحانی میدان میں ایک مقام پیدا کرے۔پھر وہ اس کو کہہ دے گا۔لیکن ایک شاہد جو ہے، اس کا شاہد ہونا ہی ایک روحانی مقام ہے، جو اس نے پیدا کیا ہے۔ظاہری حالات میں بھی لوگ ان کی بڑی عزت کرتے ہیں اور بے حد عزت کرتے ہیں“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ یکیم تا 03 اپریل 1977ء) 452