تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 449
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء کرو، تم نے جتنے دن ٹھہرنا ہے، ٹھہرو لیکن میں نے کہا کہ ہم بے تکلف لوگ ہیں، اگر کوئی چیز تمہیں ایسی ملے کھانے کو جو تمہیں پسند نہ ہو تو بے تکلفی سے کہہ دو کہ یہ چیز میں نے نہیں کھانی۔دوسری تیار ہو جائے گی۔ور نہ تم تکلیف اٹھاؤ گے۔خیر وہ دس پندرہ دن رہا۔پھر بھی اس نے اصرار کیا۔میں نے اس سے کچھ تھوڑا سامذاق بھی کیا۔مجھے کہنے لگا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے، میں پندرہ دن رہا ہوں اور آپ کہتے ہیں کہ پیسہ ہی کوئی نہیں لینا ؟ میں نے کہا کہ پھر جو میں بل دوں گا تمہیں ادا کرنا پڑے گا۔وہ سچ مچ گھبرا گیا کہ پتہ نہیں، کتنا بل اب مجھ سے لینے لگے ہیں؟ اس کا منہ زرد ہو گیا۔آدھے منٹ کے بعد کہنے لگا ، اچھا مجبوری ہے، آپ مجھے بل دے دیں۔میں نے کہا، میر اہل یہ ہے کہ جب تم خیریت سے لندن پہنچ جاؤ تو مجھے اطلاع دے دینا کہ تم پہنچ گئے ہو۔پھر اس نے سمجھا کہ مذاق کر رہے تھے۔اصل بات جو بتانا چاہتا ہوں، یہ ہے کہ وہ مجھے کہنے لگا کہ میں سوچتا ہوں کہ میں خود کشی کرلوں۔میرے لئے دنیا میں کوئی کام ہی نہیں۔اس کے اعصاب پر جنگ کا بڑا سخت اثر تھا۔میں ہنس پڑا، میں نے کہا کہ تمہارے لئے ایک Holc بالکل تمہارے سائز کی ہے۔یہ انگریزی کا محاورہ ہے۔لیکن ابھی تک تمہیں وہ Hole ملی نہیں۔جس وقت تمہیں مل گئی ہم عین بالکل فٹ اس کے اندر ہو جاؤ گے۔اور بڑے خوش ہو گے۔اس واسطے میرا مشورہ یہ ہے کہ خود کشی کا خیال چھوڑو اور اپنے مطلب کے Hole کی تلاش کرو۔جو تمہیں خدا نے طاقتیں اور قو تیں دی ہیں، ان کا کے مطابق تمہارے لئے کوئی کام تمہارا انتظار کر رہا ہے، اسے تلاش کرو۔بڑی تسلی دے کر مسکراتے چہرے کے ساتھ اس کو میں نے بھیجا۔پس جس شخص کے لئے خدا تعالیٰ نے انگریزی زبان کے محاورے کے مطابق جامعہ احمدیہ میں اس کے سائز کا Hole ہی نہیں رکھا ہوا، آپ کیسے زبردستی اندر کھسیڑ رہے ہیں؟ بیچارے کو توڑنے کے لئے ؟ اس کو کہیں کہ جا کر کوئی دوسرا کام کرے۔ہمیں تو مخلص قربانی کرنے والے، اچھے ذہین بچے دیں۔گو بیچ میں درمیانے درجے کے بھی اور دوسرے بھی آجاتے ہیں۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک چھوٹی سی کتاب ہے۔میں نے ایک دفعہ جامعہ کی آخری کلاس تھی یا پاس کر چکے تھے، ان کو کہا کہ اس کو پڑھو اور نوٹ کرو کہ اس کے اندر کتنے دلائل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عیسائیت کی تردید میں دیئے ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام بڑا عجیب ہے۔ایک لڑکے نے کہا، ہیں دلائل دیئے ہیں۔کاپی پر لکھے ہوئے تھے۔دوسرے نے کہا، میں دلائل دیئے ہیں اور جو سب سے ذہین بچہ تھا، اس نے کہا 449