تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 450 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 450

ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم 54 دلائل دیئے ہیں۔اور دلائل اس سے بھی زیادہ تھے۔لیکن بہر حال بہت ذہین بچہ تھا، اس نے دوسروں سے قریباً تین گنا زیادہ دلائل نکالے۔ایک ایک فقرے میں بعض دفعہ دودو دلیلیں ہوتی ہیں ، اپنے مخالف کی دلیل کو توڑنے کے لئے اور اسلام کی حقانیت اور عظمت کو قائم کرنے کے لئے۔پس یہ وہ علم ہے، جس کے متعلق کہتے ہیں، اس کو پھیلاؤ۔میں کیسے کہہ سکتا ہوں کہ نہ پھیلاؤ۔میری تو زندگی اور روح اس میں ہے کہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام روحانی خزائن دنیا کے لئے لے کر آئے ، وہ دنیا کے ہاتھ میں چلے جائیں۔اور اس وقت دنیا اس سے محروم ہے۔وہ اس سے محروم نہ رہے۔بلکہ خد تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بنے۔لیکن جو طریقہ انہوں نے سوچا اور جو زبان انہوں نے استعمال کی ، وہ میرے خیال میں درست نہیں۔پس اس تجویز کی جو روح ہے، اس کو ہم قبول کرتے ہیں۔اور جو یہ تجویز ہے کہ ان کو بی اے اور ایف اے بنایا جائے ، یہ تو ماننے والی چیز نہیں۔ہاں، یہ ہم پہلے ہی کر رہے ہیں کہ آپ اپنے فرسٹ کلاس بی اے لڑکے بھیجیں ، ان کو کوئی نہیں روکے گا ، جامعہ احمدیہ میں داخل ہونے سے۔ایک اور چیز ہے، ہر کلاس کی ایک عمر ہوتی ہے۔مثلاً دسویں جماعت پاس کرنے والوں کی عمر کا جہاں تک تعلق ہے ، 95 فی صد طالب علم یا شاید 98 فیصد طالب علم پندرہ سے سترہ سال کی Age group کے اندر میٹرک پاس کرتے ہیں۔کچھ ایسے ہیں، جو تیرہ سال میں بھی میٹرک پاس کر لیتے ہیں۔لیکن وہ استثناء ہے۔کچھ ایسے ہیں، جو چودہ سال میں پاس کر لیتے ہیں، وہ بھی استثناء ہے۔لیکن بہت بھاری اکثریت 15,16,17 سال کی عمر کی میٹرک کرتی ہے۔اور جامعہ احمدیہ کی Age group یعنی جس عمر کے لحاظ سے ہم نے ان کی تربیت کرنی ہے، ان کے ذہنوں کا خیال رکھنا ہے، ان کے اخلاقی ماحول کا خیال رکھنا ہے، وہ 17 سال سے شروع ہوتی ہے۔7 سال کا جامعہ کا کورس ہوتا ہے۔گو یا 24 سال تک کی عمر ہے۔جو 24 سال کا لڑکا آکر کہتا ہے، مجھے داخل کرو۔اسے بالکل داخل نہیں کرنا چاہئے۔یہ داخل کر لیتے ہیں۔وہ ہماری فضا کو خراب کرتا ہے۔24 سال کا لڑکا15,16,17 سال کے طالب علم کے ساتھ پڑھ ہی نہیں سکتا۔میں آپ کو علی وجہ البصیرت بتاتا ہوں کہ بالکل نہیں پڑھ سکتا۔یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے۔ایک دن کالج میں ایک لڑکا آگیا، کالج کا تو اور ماحول ہے۔میں پرنسپل تھا انٹرویو میں آگیا۔میں نے شکل دیکھی تو میں نے سوچا کہ اس کی عمر تو بہت بڑی ہے۔اس کا فارم دیکھا تو اسکی عمرقریباً تیس سال تھی۔خیر میں اس سے کوائف پوچھتا رہا۔جو کہ میں ہر بچے سے پوچھا کرتا تھا۔وہ باتیں کرتارہا اپنی کوالیفکیشن کی 450