تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 29
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطبه جمعه فرموده یکم فروری 1974ء ہے، جس کے ہر فرد کی ماہانہ آمد بندھی ہوئی ہے۔مثلاً کہیں نوکر ہیں یا مزدور ہیں، اس لئے نوکری کی تنخواہ یا مزدوری کے علاوہ کوئی اور ذریعہ آمد نہیں ہے۔ایک معین رقم ہے، جو ہر ماہ ان کومل جاتی ہے اور بس۔ایسے لوگوں سے تو میں یہ کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو جتنی بھی توفیق عطا فرمائی ہے اور انہوں نے اس کے مطابق اس فنڈ میں وعدے کئے ہیں، وہ اپنے وعدہ کو سولہ پر تقسیم کر دیں۔اس طرح ہر سال کا جو حصہ بنے گا، اسے وہ سال کے بارہ مہینوں پر تقسیم کر کے ماہ بماہ اپنا وعدہ دیتے چلے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ان کے مال میں برکت ڈالتا چلا جائے گا۔اس طرح شاید ان کو اس سے زیادہ دینے کی توفیق مل جائے، جتنا وہ آج سمجھتے ہیں کہ وہ دے سکتے ہیں۔بہر حال اللہ تعالیٰ کی ذات عزوجل سب خزانوں کی مالک ہے، اس کی رحمتیں ہماری قربانیوں اور ایثار کا انتظار کر رہی ہیں کہ کب ہم عاجزانہ قربانی اور ایثار کے ساتھ اس کے حضور جھکتے اور اس سے اس کی رحمتوں کو حاصل کرتے ہیں۔غرض وہ لوگ جن کی ماہانہ بندھی ہوئی آمد ہے، وہ ماہانہ کے حساب سے ادا ئیگی کریں گے۔تاکہ ان کو بعد میں پریشانی لاحق نہ ہو۔پس یہ قاعدہ تو ان لوگوں سے متعلق ہے، جن کی ماہوار آمد بندھی ہوئی اور مقرر ہے۔لیکن باقی لوگ، جن کی آمدنیوں کے ذرائع اور طریق مختلف ہیں، ان کے متعلق بھی اصولاً یہی قاعدہ ہو گا کہ وہ ہر سال، اس سال کا جو حصہ بنتا ہے، وہ ادا کر دیں گے لیکن چونکہ اس مالی منصوبہ کے لئے پورے سولہ سال نہیں بلکہ پندرہ سال اور کچھ مہینے ہیں، اس لئے پہلے دو سال کا جو وعدہ ہے، وہ دو سال کی نسبت سے یعنی کل وعدہ کا 1/8 حصہ 28 فروری 1975 ء سے پہلے ادا ہو جانا چاہیے۔اور اس کے بعد دوست سال بہ سال عام قاعدے کے مطابق ادا کریں گے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے، ایک تو ماہ بماہ ادا کرنے والے ہوں گے اور دوسرے دیہات میں بسنے والے زمیندار اور بعض دوسرے لوگ بھی ہوں گے، جن کی رہائش دیہات میں ہے، ان کی آمد عام طور پر ششماہی کے حساب سے ہوتی ہے۔(یعنی سال میں دو بار آمد ہوتی ہے۔اگر وہ خیال کریں کہ سال میں آمد کے دو موقعوں پر ادا کریں گے تو اس لحاظ سے 1/32 ہو جائے گا۔گویاوہ ہر آمد یا ہر فصل کی پیداوار کے موقع پر 1/32 اور ہر سال 1/16 ادا کریں گے۔سوائے پہلے سال کے، جس میں انہوں نے چار فصلوں کی آمد کے لحاظ سے اپنے وعدے کا 1/16 ادا کرنا ہے۔ان کے علاوہ تاجر پیشہ لوگ ہیں، ڈاکٹر ہیں، وکیل ہیں، انجینئر ہیں اور صنعتکار ہیں ، ان کی نہ معین ماہوارآمد ہے اور نہ قریباً معین ششما ہی آمد ہے۔مثلاً ڈاکٹر ہے، کسی ماہ اسے زیادہ فیس مل جاتی ہے، 2 29