تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 407 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 407

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیامبر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد میسور - دنیا پر اثر پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے اندر مکمل انقلاب پیدا ہو پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سور بنام امریکہ منعقدہ 25 دسمبر 1977ء پیارے بھائیو! (حضور کے پیغام کا اردو تر جمعہ درج ذیل ہے۔) السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ آپ عنقریب کیریبین (Caribbean) کے علاقہ کی احمد یہ جماعتوں کا سالانہ جلسہ منعقد کر رہے ہیں۔امید ہے کہ یہ اجتماع آپ میں باہم تعارف محبت اور اخوت کے رشتے کو مضبوط کرنے کا باعث ہوگا۔ایسے مواقع اپنے اندر بہت سے بیش بہا تعلیمی اور تمدنی فوائد رکھتے ہیں۔اور اخلاق کی تربیت کا اعلیٰ ذریعہ ہوتے ہیں۔اس نکتہ نظر سے نئی نسل کے بچوں اور جوانوں کی ان جلسوں میں شمولیت کی بہت حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔اور کوشش کرنی چاہئے کہ ان کو مواقع سے با ہمی جذ بہ، تعاون، قربانی کی روح نظم وضبط اور اپنے فرائض کی بجا آوری کی طرف پوری توجہ دے کر پورا پورا فائدہ حاصل کیا جائے۔اس موقع پر میں خاص طور پر دو باتوں کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ چودھویں صدی ہجری اب ختم ہونے کو آئی ہے۔اگلی صدی سے جو عنقریب ہم پر طلوع ہونے والی ہے، انشاء اللہ اسلام کی عظیم الشان ترقیات کا دور شروع ہونے والا ہے۔یہ امر نوشتہ تقدیر ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اسلام تمام دوسرے ادیان پر غالب آجائے گا۔یہ غلبہ محبت کے ذریعہ دلائل کے ساتھ اور لوگوں کے قلوب کو فتح کرنے سے حاصل ہوگا۔اس مقصد کے حصول کے لئے اسلام کی خوبصورت تعلیم کو ہمیں بڑے جوش، محبت، ہمدردی اور شفقت کے جذبہ کے ساتھ دوسروں تک پہنچانا ہے۔اس مشن میں کامیاب ہونے کے لئے آپ کو اپنے آپ کو ایسے رنگ میں ڈھالنا چاہئے کہ آپ کے اندر اسلامی تعلیم کی تمام خوبیاں عملی رنگ میں نظر آنے لگیں۔بیرونی دنیا پراثر پیدا کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اخلاقی اور روحانی لحاظ سے آپ کے اندر مکمل انقلاب پیدا ہو۔تا کہ ہر وہ شخص جس کو آپ سے واسطہ پڑے محسوس کرنے لگے کہ آپ عام لوگوں سے مختلف انسان ہیں۔407