تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 408 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 408

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یه سور بینام تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم دوسری بات یہ ہے کہ صنعتی اور سوشلسٹ نظریات پر بنی انقلابات دنیا کے مسائل اور مشکلات حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔پہلی عالمی تنظیم لیگ آف نیشنز اور موجودہ اقوام متحدہ کی تنظیم دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکیں۔سائنس کی عظیم الشان ترقیات کے باوجودلوگوں کو دل کا سکون اور اطمینان حاصل نہیں۔مختلف قسم کے نظریات معاشرے میں روز افزوں انتشار کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں اور مستقبل خاصا دھندلا دکھائی دیتا ہے۔قرآن کریم کی رو سے دنیا میں ایک نیا عالمی نظام قائم کرنے کی ذمہ داری اور تمام بنی نوع انسان کو ایک متحدہ معاشرے یعنی امت واحدہ میں منسلک کرنے کا فریضہ مسیح موعود علیہ السلام اور اس کی جماعت کے سپرد ہے۔اور ساری انسانیت کو ایک امت بنانا ، یعنی امت مسلمہ میں داخل کرنا ، ایک مرکزی نقطہ یا ایک مرکزی صاحب اختیار ہستی کا متقاضی ہے۔جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قدرت ثانیہ یا خلافت کے الفاظ سے ذکر کیا ہے۔اور خدا تعالیٰ نے یہ بشارت دی ہے کہ خلافت احمد یہ تا قیامت جاری رہے گی۔تاہم آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں اور تفرقہ کا شکار نہ ہوں۔یادرکھیں کہ تیرہ سو سال کے بعد خلافت کا قیام اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت اور برکت ہے۔پس ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور انتہائی کوشش کے ساتھ اس کے تقدس اور احترام کو قائم اور محفوظ رکھنا چاہئے۔خلافت کی اہمیت ابتداء ہی سے ہر احمدی بچے کے دل میں راسخ ہونی چاہئے۔بلاشبہ یہی وہ ذریعہ ہے کہ جس کی بنیاد پر ساری دنیا کے لوگ ایک رشتہ میں منسلک ہوں گے اور ایک برادری اور ایک خاندان کی طرح متحد ہوں گے۔پس اللہ تعالیٰ کے اس احسان کو ہمیشہ یادرکھیں اور بنی نوع انسان کے دلوں کو دعاؤں کے ذریعے حسن سلوک کے ساتھ خدمت خلق کے بے لوث اور نہ ختم ہونے والے جذبہ کے ساتھ اور اسلام کی خاطر جہد مسلسل کرتے ہوئے ، جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا فضل نازل فرمائے اور ہر آن اور ہر ملک میں آپ کا ہادی اور مددگار ہو۔آمین۔دستخط (مرزا ناصر احمد ) خليفة المسيح الثالث ( مطبوعه روزنامه الفضل 06 مارچ 1978ء) 408