تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 406
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ضروری ہے کہ ہم خود اسلام سے مکمل آگاہ ہوں۔تمام برائیوں اور مسائل کا حل بلاشبہ قرآن ہے۔قرآن مجید کو سمجھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس مقدس کتاب کا مطالعہ کریں اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بہت غور اور تدبر کے ساتھ مطالعہ کریں۔ہمیں قوموں کی رہنمائی کی ذمہ داری اٹھانے سے قبل اپنے آپ کی تعلیم اور تربیت کرنی ہوگی۔اس لئے میں پورے زور کے ساتھ آپ لوگوں کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ اس روحانی پروگرام پر التزام کے ساتھ عمل کریں، جو میں نے (صد سالہ منصوبہ کا روحانی پروگرام ) جماعت کے سامنے رکھا ہے۔کوئی احمدی چھوٹا یا بڑا، عورت یا مرد ایسا نہیں ہونا چاہئے ، جو قرآن مجید پڑھ نہ سکتا ہو۔اور پڑھ سکنے کے بعد دیانت داری کے ساتھ اپنی استطاعت کے مطابق اس کا لفظی ترجمہ جاننے کی کوشش نہ کرتا ہو۔اس مقصد کے لئے ایک منظم، پر ہمت اور ٹھوس کوشش درکار ہے۔حفظ قرآن کی طرف خاص توجہ دی جائے۔اور کم از کم ہر تین ماہ پر یا ایک سال پر ایک پارہ حفظ کیا جائے۔ہر احمدی کو یہ اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کے بعد مجددین کی آمد کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔اور خدا تعالیٰ نے محض اپنے کرم سے انبیاء کی طریق پر نظام خلافت کو قائم فرمایا ہے اور خلفاء بلاشبہ محد دین بھی ہیں۔اس نظام کو غیر معمولی محبت ، فدائیت اور نا قابل شکست وفا داری کے ساتھ محفوظ رکھنا ہے۔اسلام کی برتری کے لئے یہ بات صرف موجودہ نسل کو ہی ذہن میں نہیں رکھنی چاہئے بلکہ آئندہ نسلوں کے دلوں میں بھی اس بات کو راسخ کر دینا چاہئے۔میری دعا ہے کہ رب کریم آپ کا رہنما ہو اور آپ کی تمام کارکردگیوں میں آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین۔406 آپ کا مخلص دستخط (مرزا ناصر احمد ) ( مطبوعه روز نامه افضل 04 مارچ 1978 ء )