تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 377
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1977ء ہو پائی تھی۔صرف اتنا ہو سکا تھا کہ وہ پہلے بے نماز تھے ، اب انہوں نے نمازیں پڑھنی شروع کر دیں۔یا وہ لوگ، جو پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہتے تھے، اب انہوں نے آپ پر درود پڑھنا شروع کر دیا۔بت پرستوں میں سے مسلمان ہوئے تو انہوں نے لا إله إلا الله کا نعرہ بلند کر دیا۔لیکن مالی قربانیوں کی طرف نہ وہ آئے تھے اور نہ ان پر زور دیا جارہا تھا۔چنانچہ میں نے ایک دفعہ تحریک جدید کے 1934ء سے 1944ء تک کے دس سالوں کے چندے کا ریکارڈ ا کٹھا کروایا تو مجھے پتہ لگا کہ اس عرصہ میں، جو دراصل غیر ملکیوں کے لئے تربیت کا زمانہ ہے، ہمارے رجسٹروں میں ان کا کوئی چندہ درج نہیں ہے۔اور اب یہ حال ہے کہ ایک خط وہاں سے آ جاتا ہے، جس میں لکھا ہوتا ہے کہ فلاں جگہ یا فلاں علاقے میں ہمارا جلسہ تھا اور وہاں پانچ لاکھ روپے چندہ جمع ہو گیا۔یہ ایک علاقے کا چندہ ہوتا ہے۔میں ملک کی بات نہیں کر رہا۔اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے پاکستان کے تحریک جدید کے چندے کے مقابلے میں غیر ممالک کا چندہ آٹھ دس گنا زیادہ ہو چکا ہے۔کیونکہ بیرونی جماعتیں ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں اور ان کے اندر قربانی کی بڑی روح پائی جاتی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔جماعت احمد یہ تو ایک غریب جماعت ہے، دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت ہے۔لوگ اس کو برا بھلا کہنے میں ثواب سمجھتے ہیں۔کوئی سیاسی اقتدار نہیں۔اور نہ اس کو سیاست سے کوئی دلچسپی ہے۔دنیا کی نگاہ میں اس جماعت کی کوئی عزت نہیں۔اس بات کا اعلان کرنے میں ہمیں کوئی شرم نہیں کہ دنیا کی نگاہ میں ہمارے لئے کوئی عزت نہیں۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خدائے قادرو تو انا کی نگاہ میں ہمارے لئے عزت ہے۔اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ جنوبی افریقہ میں خدا تعالیٰ نے اس غریب اور دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت کو اسلام کی تبلیغ کی بھر پور توفیق دی۔میرا اندازہ ہے کہ پانچ لاکھ سے زیادہ عیسائیت اور بت پرستی کو چھوڑ کر لا اله الا الله محمد رسول الله پڑھتے ہوئے اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔الحمد للہ علی ذالک۔1971ء کی مردم شماری کی رو سے صرف ایک ملک میں پونے دولاکھ احمدی تھے۔یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے۔اللہ تعالیٰ نومسلموں کے ایمانوں کو بڑھانے کے لئے نشان دکھاتا ہے، ان کی دعاؤں کو سنتا ہے، ان کو وقت سے پہلے خوابوں کے ذریعہ اطلاع دیتا ہے۔مرکز سے ان کا تعلق مضبوط کرنے کے لئے بالکل 377