تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 341
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1976ء دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔اس نقطہ نگاہ سے اگر دیکھا جائے تو اس وقت دنیا میں بنیادی تبدیلیاں ظہور میں آرہی ہے۔اور رفتہ رفتہ رونما ہونے والی یہ تبدیلیاں بالآخر اسلام کے عالمگیر غلبہ پر منتج ہوکر رہیں گی۔نامہ نگار نے سوال کیا کہ اسلام، جو آج سے چودہ سو سال پہلے دنیا میں آیا تھا، موجودہ زمانے یا اس کے بھی بعد میں آنے والے زمانہ کے مسائل کو کیسے حل کر سکتا ہے۔جبکہ دنیا بدلتی جارہی ہے اور اسلام میں نہ کوئی تبدیلی رونما ہوئی اور نہ آپ کے عقیدہ کے مطابق آئندہ اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟ حضور نے اس سوال کے جواب میں فرمایا:۔بنیادی صداقت کبھی نہیں بدلا کرتی۔وہ اپنی اصل حالت میں قائم رہتی ہے۔البتہ زمانہ کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق اس کی نئی تو جبیبہ وتوضیح ہوتی رہتی ہے اور نئے مسائل کا حل اسی بنیادی صداقت کی روشنی میں منظر عام پر آتا رہتا ہے۔اسلام ہر زمانہ کی ضرورت کے مطابق خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ نئی تو جیہات کے مطابق نئے مسائل کو حل کرتا چلا آرہا ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ اس زمانہ کے مسائل بھی اگر حل ہوں گے تو اسلام کی اس نئی تو جیہہ کے مطابق ہی ہوں گے، جسے خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں پیش کرنے کا خودا انتظام کیا ہے۔اس ضمن میں حضور انور نے مزید واضح فرمایا کہ 66 زمانہ جونئی کروٹ لیتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ درست ہی ہو۔لیکن جو تبدیلیاں خدا تعالیٰ کی طرف سے لائی جاتی ہیں، وہ خیر و برکت کا موجب ہوتی ہیں۔اور انہی کے ذریعے دنیا کی مشکلات دور ہوتی ہیں۔اگر دنیا ان تبدیلیوں کا خیر مقدم کرتی ہے تو اسے فلاح کی راہ میسر آجاتی ہے اور اگر وہ ان کی مخالفت پر مصر رہتی ہے تو پھر اسے اس مخالفت کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔میں دعا کرتا ہو کہ قبل اس کے کہ خدا اپنا قہر دکھائے، بنی نوع انسان اس سے زندہ تعلق قائم کر کے خود اس کا چہرہ دیکھ لیں۔اگر دنیا میں تباہی آئی تو بنی نوع انسان کی اپنی غلطی کی وجہ سے آئے گئی۔اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کو غلطیوں سے بچائے اور صحیح راہ اختیار کرنے کی توفیق عطا کرے۔20 اگست ، گوشن برگ مطبوعه روزنامه الفضل 22 اکتوبر 1976 ء ) جماعت احمدیہ نے کچھ عرصہ سے سکنڈے نیوین ممالک میں تبلیغ اسلام کا کام شروع کیا ہے۔اس جماعت کی بنیاد آج سے 86 سال پہلے رکھی گئی تھی۔اور خدا کی طرف سے اسے یہ بشارت دی گئی تھی کہ اسلام کے دنیا میں غالب آنے سے اس کے تمام دکھ اور مصائب دور ہوں گے۔یہ جماعت اس دن۔341