تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 342 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 342

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ہی جبکہ اس کی بنیاد رکھی گئی، اسلام کے دنیا میں غالب آنے کا انتظار کر رہی ہے۔اور مصروف عمل رہتے ہوئے ، اس دن تک انتظار کرتی چلی جائے گی۔جب تک کہ خدائی وعدوں کے بموجب غلبہ اسلام کا دن طلوع نہ ہو جائے۔ہم مستقبل کے بارہ میں کچھ نہیں جانتے۔لیکن خدا تعالی ، جو علام الغیوب ہے، جانتا ہے کہ وہ دن کب طلوع ہوگا۔البتہ وہ اپنے بندوں کو بالکل اندھیرے میں نہیں رکھتا ہے۔بلکہ انہیں مستقبل میں رونما ہونے والے واقعات سے ایک حد تک مطلع کرتا رہتا ہے۔اس نے جن واقعات سے ہمیں اطلاع دی تھی ، وہ بتدریج منصہ شہود پر آتے چلے جارہے ہیں۔مثال کے طور پر اس نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ روس میں انقلاب برپا ہونے کی اطلاع دی تھی، آپ سب جانتے ہیں، وہ انقلاب برپاہوکر رہا۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق اسلام پورے کرہ ارض پر غالب آکر رہے گا۔قوموں کی زندگی میں ایک صدی کا عرصہ، زیادہ لمبا عرصہ نہیں ہوتا۔اسلام کا غالب آنا حتمی اور یقینی ہے۔کیونکہ خدائے قادر وعزیز نے خود اس امر سے ہمیں آگاہ کیا ہے اور ایسا کانا کرنے پر وہ قادر ہے۔ایک نامہ نگار نے دریافت کیا کہ آپ غلبہ اسلام کے ضمن میں تبلیغ واشاعت کے جس پروگرام پر عمل پیرا ہیں، اس کی علت غائی کیا ہے؟ اس کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔ہمارا ایک ہی پروگرام ہے اور اس کی ایک ہی علت غائی ہے۔اور وہ یہ کہ ہم محبت اور پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ اسلام کے لئے لوگوں کے دل جیتیں گے۔آپ اندازہ نہیں لگا سکتے ، نوع انسانی کی محبت ہمارے دلوں سے ابل رہی ہے“۔ایک اور نامہ نگار نے پوچھا کیا واقعی مغربی دنیا کے عیسائی ایک دن مسلمان بن جائیں گے؟ حضور نے فرمایا:۔ہم انہیں یقین دلائیں گے کہ ان کی نجات صرف اور صرف اسلام میں مضمر ہے۔اگر وہ مطمئن ہو گئے تو کوئی انہیں اسلام قبول کرنے سے روک نہیں سکے گا“۔342 ( مطبوعه روزنامه الفضل 02 نومبر 1976ء)