تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 340 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 340

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء 13 اگست، واشنگٹن تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم - اس سوال کے جواب میں کہ آپ یہاں کے لوگوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ حضور نے فرمایا کہ ”میرا پیغام یہ ہے کہ انسان، انسان سے محبت کرنا سیکھے۔حقیقت یہ ہے کہ موجودہ زمانے کی تمام خرابیوں اور مشکلات کی اصل وجہ یہ ہے کہ انسان نے انسان سے محبت کرنا چھوڑ دیا ہے۔میں یہ پیغام لے کر یہاں آیا ہوں کہ صرف اور صرف اسلام کی بے مثال ولا زوال تعلیم پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان انسان سے محبت کرنا سیکھ سکتا ہے۔اور یہ کرہ ارض امن اور سلامتی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔میں جہاں بھی گیا ہوں، میں نے لوگوں تک یہ بات پہنچانے کی کوشش کی ہے کہ اسلام آئندہ سو سال میں ساری دنیا میں پھیل جائے گا۔اور اب آپ کو بھی بتا تا ہوں کہ ایک صدی کے اندر اندر امریکہ میں رہنے والوں کی غالب اکثریت بھی اسلام کی حسین تعلیم اور دل موہ لینے والی تعلیم کی گرویدہ ہو کر جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں حلقہ بگوش اسلام ہو جائے گی۔میں یہ اس لئے کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں خود اسلام کے غالب آنے کی بشارت دی ہے اور وہ یہ قدرت رکھتا ہے کہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کر دکھائے“۔حضور نے اس ضمن میں مزید فرمایا کہ دنیا کو بھی یہ بات نا ممکن نظر آتی ہے اور وہ اسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔لیکن ہمیں یہ بات اس لئے ناممکن نظر نہیں آتی کہ خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں بہت سی ایسی باتیں ، جو پہلے ناممکن نظر آتی تھیں، ہماری آنکھوں کے سامنے ممکن کر دکھائی ہیں۔اس موقع پر حضور نے انقلاب روس، کوریا کی نازک حالت اور مشرق میں ایک نئی طاقت کے ابھرنے کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض پیشگوئیوں کا ذکر کر کے ان کے پورے ہونے پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ پیشگوئیاں پوری ہوئی اور ایک دنیا ان کے پورے ہونے پر گواہ ہے۔اسی طرح ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ عالمگیر غلبہ اسلام کی پیشگوئی بھی ضرور پوری ہوگی اور یہ دنیا اسلام کی آغوش میں آکر رہے گی۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ امریکہ میں اس وقت احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟ حضور نے فرمایا:۔امریکہ میں احمدی ابھی چند ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔لیکن شروع میں تعداد کو اہمیت حاصل نہیں ہوتی۔اہمیت اس بات کو حاصل ہوتی ہے کہ آیا فضا میں بتدریج تبدیلی رونما ہورہی ہے یا نہیں ؟ سو یہ امر ظاہر و باہر ہے کہ اب فضا بدل رہی ہے، اسلام کے خلاف تعصب دن بدن کم ہو رہا ہے اور خود مغربی اقوام کی اسلام میں 340