تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 333
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم - ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء طاقت خدا خود اس کی رہنمائی کرتا ہے۔اور اس کی عقل ٹھوکر کھانے سے محفوظ ہو جاتی ہے۔جملہ مذاہب میں سے صرف اسلام وہ زندہ مذہب ہے، جس پر عمل پیرا ہونے سے انسان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہو سکتا ہے۔جولوگ صحیح معنوں میں اسلام کی تعلیم کو اپنا دستور العمل بناتے ہیں، خدا تعالیٰ کے ساتھ ان کا زندہ تعلق قائم ہو جاتا ہے۔ہماری جماعت میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں، جنہیں مشکلات کے وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔آج دنیا اپنے مقصد کو بھول چکی ہے اور مجرد عقل کے پیدا کردہ اندھیروں میں بھٹک رہی ہے۔پچھلے مسئلے حل نہیں ہوتے اور بنی نوع انسان ہیں کہ نت نئے مسائل سے دوچار ہوتے چلے جارہے ہیں۔ان کی بقا اور فلاح کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ وہ اسلام کی تعلیم پر عمل پیرا ہو کر خدا تعالٰی کے ساتھ زندہ تعلق قائم کریں اور اس سے روشنی حاصل کر کے اپنے مسائل حل کریں۔اسی لئے میں کہتا ہوں کہ اسلام کے بغیر نوع انسان کی بقا اور فلاح کی کوئی امید نہیں ہے۔ایک نامہ نگار نے سوال کیا کہ احمدیوں اور دوسرے مسلمانوں میں کیا فرق ہے اور ان کا مابہ الامتیاز کیا ہے؟ حضور نے اس کے جواب میں فرمایا :۔” ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ مہدی علیہ السلام کی بعثت ظہور میں آگئی ہے۔بائبل میں بھی اور بعض دوسری مذہبی کتابوں میں بھی یہ پیشگوئی موجود ہے کہ آخری زمانہ میں خدا تعالیٰ کے ایک مقرب ظاہر ہوں گے اور دنیا کو جو جو مسائل درپیش ہوں گے، انہیں حل کریں گے۔خود حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانہ میں اپنے ایک عظیم روحانی فرزند کے مبعوث ہونے کی بشارت دی تھی اور فرمایا تھا، آپ کا وہ عظیم روحانی فرزند مہدی ہوگا اور وہ اسلام کو دنیا میں غالب کرے گا۔اور اس طرح دنیا کو عقل کے پیدا کردہ اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لائے گا۔ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام وہ موعود مہدی ہیں اور اب آپ کے ذریعہ ہی اسلام دنیا میں غالب آئے گا اور تمام بنی نوع انسان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہوگا۔دوسرے مسلمانوں نے ابھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم روحانی فرزند یعنی مہدی موعود کو تسلیم نہیں کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ مہدی نے ابھی مبعوث ہونا ہے“۔حضور نے اس امر کا اعلان کرتے ہوئے کہ ایک دن اسلام دنیا میں غالب آکر رہے گا ، بتایا:۔دنیا ایک انقلاب کے بعد دوسرے انقلاب میں سے گزرتی چلی آرہی ہے۔اللہ تعالی نے انسان کو چار قسم کی صلاحیتیں عطا کی ہیں۔ایک جسمانی ، دوسرے ذہنی ، تیسرے اخلاقی اور چوتھے روحانی۔اسلام کہتا ہے کہ ہر انسان کا یہ حق ہے کہ اس کی ان چاروں قسم کی صلاحیتوں کی کامل نشو ونما ہو۔ان میں۔333