تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 334 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 334

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم کسی ایک قسم کی صلاحیتوں کی نشوونما سے اسے محروم کرنے کا نام Exploitation ہے۔اس زمانہ میں اب تک جوانقلاب آئے ہیں، وہ اسی لئے ناکام ثابت ہوتے رہے ہیں کہ ان میں اول الذکر دو قسم کی صلاحیتوں کی نشو ونما پر زور دیا گیا لیکن باقی دو صلاحیتوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔پہلا انقلاب، جس میں جسمانی صلاحیتوں کی نشو نما پرز در دیا گیا تھا، سرمایہ دارانہ نظام کی شکل میں دنیا کے سامنے آیا۔اس میں زیادہ سے زیادہ مادی فوائد کے حصول کو اہمیت دی گئی تھی۔جب سرمایہ داروں نے عوام کو حاصل کردہ مادی فوائد میں شریک کرنے سے انکار کیا تو دوسرا انقلاب کمیونزم کی شکل میں رونما ہوا۔اس میں جسمانی ہی نہیں، ذہنی صلاحیتوں کی نشو و نما کو بھی اہمیت دی گئی۔لیکن اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں کا انکار کر کے ان کے پینے کا راستہ یکسر مسدود کر دیا گیا۔تیسرا انقلاب، چینی سوشلسٹ انقلاب کی شکل میں نمودار ہوا ہے۔اس میں اخلاقی پہلو پر بھی زور دیا گیا ہے۔لیکن یہ انقلاب ابھی ابتدائی حالت میں ہے۔نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کہاں تک کامیاب ہوگا یا کامیاب ہوگا بھی یا نہیں؟ لیکن ایک چوتھا انقلاب بھی ہے، جس کی بنیاد حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی بعثت کے ساتھ پڑچکی ہے۔اور وہ ہے، حقیقی اسلامی انقلاب۔اس کا مقصد بنی نوع انسان کی چاروں قسم کی صلاحیتوں کی کامل نشوونما کے ذریعہ ان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ کامل تعلق پیدا کر دکھانا ہے۔ابھی اس انقلاب کے ابتدائی آثار ہی نمودار ہوئے ہیں۔اور بالعموم دنیا والے اس سے بے خبر ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ نے بشارت دی ہے کہ یہ انقلاب رونما ہوکر رہے گا۔اور یہ اپنے کمال کو اس وقت پہنچے گا، جب تمام بنی نوع انسان اسلام کو زندہ مذہب کے طور پر اختیار کر لیں گے۔ہم ایمان رکھتے ہیں کہ وہ وقت آنے والا ہے کہ جب اہل امریکہ ہی نہیں بلکہ روئے زمین پر بسنے والے تمام انسان اسلام کے حلقہ بگوش ہو کر نئے انسان بن جائیں گے۔کیونکہ جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں کی کامل نشو و نما کے نتیجہ میں انہیں ان کا اصل اور جائز حق پورا پورامل جائے گا۔اور ہر قسم کی Capitalisation کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا“۔اس سوال کے جواب میں کہ یہ انقلاب کب اپنے کمال کو پہنچے گا ؟ آپ نے فرمایا:۔” ہم اپنی جماعتی زندگی کی پہلے صدی میں سے گزر رہے ہیں۔جس کے پورا ہونے میں چودہ، پندرہ سال باقی ہیں۔یعنی چودہ، پندرہ سال بعد دوسری صدی شروع ہو جائے گی۔یہ دوسری صدی اسلام کی فتح کی صدی ہے۔اس صدی میں اسلام دنیا میں آگے ہی آگے قدم بڑھاتا چلا جائے گا۔یہاں تک کہ ساری دنیا پر چھا جائے گا۔سو حقیقی اسلامی انقلاب اپنے کمال کو پہنچنے میں سو سال سے زیادہ عرصہ نہیں لے گا۔اور سو 334