تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 292
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اپریل 1976ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم نے کئی دفعہ بتایا ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے کہ دوست اگر سات یا آٹھ گھنٹے مثلاً اپنی فرم میں دے رہے ہیں تو جماعت کے کام کے لئے اس کے علاوہ وقت دیتے ہیں۔رات کے گیارہ بجے تک بیٹھے رہتے ہیں اور دن میں دس، دس گھنٹے وقت دے دیتے ہیں۔اس قدر وقت بھی دوست خرچ کر رہے ہیں۔ہم وقت کے لحاظ سے اعدادو شمار اکٹھے نہیں کر سکتے ، ورنہ دنیا ہماری مالی قربانی کے مقابلے میں ہماری وقت کی اس قربانی کو دیکھ کر بہت زیادہ حیران ہو جائے۔عجیب قوم ہے اچھکتی ہی نہیں۔خدا کی راہ میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ خوشخبری دی گئی تھی کہ أَنتَ الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُه جب انسان اپنا وقت ضائع نہیں کرتا بلکہ کام میں لگارہتا ہے، تب ہی یہ صورت بنتی ہے۔اور اس انسان اپنا ضائع نہیں کرتا بنتی اور میں یہ بشارت دی گئی تھی کہ تجھے ایک ایسی جماعت ملے گی ، جو اپنے اوقات کو ضائع نہیں کرے گی اور معمور الاوقات ہوگی۔وہ لوگ دعاؤں میں لگے رہیں گے، کبھی نفل پڑھ رہے ہیں، کبھی دین کی باتیں کر رہے ہیں، بچوں کو قرآن کریم پڑھا رہے ہیں ، وقف عارضی میں باہر نکل رہے ہیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 08 جنوری 1979ء) | 292