تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 293
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم وو " اقتباس از خطبه نکاح فرمود : 15 جولائی 1976ء ہر احمدی کسی نہ کسی رنگ میں واقف زندگی ہے خطبہ نکاح فرمودہ 15 جولائی 1976ء جوکھ اور نالائق بچے ہیں، صرف ان کو تو ہم نے جامعہ میں نہیں لینا۔جو چوٹی کے ہوشیار طالب علم ہیں، زیادہ وہ آنے چاہئیں۔بعض دوسرے بھی آجاتے ہیں، ان کو ہم انکار نہیں کر سکتے۔لیکن جو چوٹی کے دماغ خدا ہمیں دیتا ہے، ان کا ایک حصہ جامعہ میں بھی آنا چاہیے۔اور دینی تعلیم حاصل کر کے خدا تعالیٰ کی توحید کے لئے جو ایک عظیم جہاد اور مجاہدہ اور جدوجہد شروع ہے، اس میں ان کو حصہ لینا چاہیے۔ویسے تو ہر احمدی کسی نہ کسی رنگ میں واقف بھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہر احمدی کو کہا ہے کہ وہ ایک واقف کی زندگی گزارے۔اور آپ نے یہ بڑے زور سے کہا ہے اور بڑے پیار سے کہا ہے اور بڑے درد کے ساتھ کہا ہے۔آپ نے کہا، جب میں نے اپنی زندگی خدا کے لئے وقف کی ہوئی ہے تو جو لوگ میرے ساتھ پیار رکھنے والے ہیں، ان کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ اپنی زندگیاں خدا کی راہ میں وقف کریں۔لیکن اس وقف سے مراد جامعہ احمدیہ میں داخل ہونے والا وقف نہیں۔اس وقت تو جامعہ احمدیہ ہی نہیں تھا۔پس ہر احمدی مرد اور عورت لڑکے اور لڑکی کا فرض ہے کہ خدا کی راہ میں اپنی زندگی وقف سمجھتے ہوئے اپنی زندگی کے دن خدا کی رضا کے حصول کی کوشش میں گزارے۔لیکن ان واقفین کی جماعت میں ایک طبقہ ایسا ہے، جو علم سیکھنے کے لحاظ سے، پڑھائی کے لحاظ سے ایک اور رنگ میں زندگی وقف کرتا، جامعہ احمدیہ سے تعلیم حاصل کرتا، اپنے علم کو بڑھاتا اور پھر فارغ التحصیل ہونے کے بعد معمولی سے گزاروں پر ساری عمر خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت انسان کے دل میں پیدا کرنے کی کوشش میں گزار دیتا ہے۔( مطبوعه روزنامه افضل 15 جنوری 1977ء) 293