تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 291
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 02 اپریل 1976ء وقت میں نے اندازہ لگوایا اور یورپین ممالک کے سارے مبلغین سے میں نے کہا کہ جائزہ لیں تو سوئٹزر لینڈ ، جو کہ ایک چھوٹا سا ملک ہے، وہاں کے پوسٹ آفس نے کہا کہ اگر آپ ایک خط ہر گھر میں بھیجنا چاہیں تو اس پر پندرہ لاکھ روپیہ خرچ ہو جائے گا۔پس یہ جو کروڑوں روپے کی ہماری ساری دنیا کی جماعت کی آمد ہے، اس سے تو شاید ہم ساری دنیا کے ہر گھر میں ایک خط بھی نہ پہنچ سکیں۔میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آج اسلام کو غالب کرنے اور نوع انسانی کے دلوں کومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے کی جو ضرورت ہے، اس ضرورت کے لئے کروڑوں روپے نہیں چاہئیں بلکہ کھربوں روپیہ سے بھی زیادہ رقم چاہئے۔لیکن خدا تعالی ہمیں یہ کہتا ہے کہ تم سے جو بن آتی ہے، وہ کرو اور باقی مجھ پر چھوڑ دو۔بہر حال جماعت خدا کے فضل سے اس میدان میں بھی جو کہ مالی جہاد کا میدان ہے، ہر سال ترقی کرتی ہے۔مالی جہاد کا میدان تو بہت چھوٹا ہے۔اور جو دوسرے بہت سے جہاد جماعت کر رہی ہے، ان کے لئے تو یہ ایک چھوٹی سی بنیاد بنتا ہے۔اس سے بڑی بنیاد وہ اوقات ہیں، جو دوست دیتے ہیں۔جماعت بہت وقت دے رہی ہے۔دو شکلوں میں جماعت وقت دے رہی ہے۔ایک اس شکل میں کہ ہم تحریک کرتے رہتے ہیں کہ اتنی دفعہ الحمد للہ کہو، اتنی دفعہ سبحان اللہ کہو، اتنی دفعہ درود بھیجو۔اور اربوں دفعہ یہ تسبیح اور تحمید اور درود جماعت پڑھ رہی ہے اور دوسری دعائیں کر رہی ہے۔جیسا کہ ہم کہتے ہیں کہ استغفار کرو، خدا سے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی معافیاں مانگو۔اس پر انسان وقت خرچ کرتا ہے۔ساری جماعت اجتماعی رنگ میں یہ وقت خرچ کر رہی ہے۔تسبیح اور تحمید اور درود کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض و برکات سے ہر نفس فائدہ اٹھا رہا ہے۔ہر شخص کے اپنے نفس کے بھی حقوق ہیں، جو اس طرح پورے ہوتے ہیں۔لیکن علاوہ نفس کی بہتری کے ہماری یہ دعائیں اجتماعی نتائج بھی نکال رہی ہیں۔پس ایک تو یہ وقت ہے، جو جماعت دیتی ہے۔اور بڑے پیار سے دیتی ہے، بڑے اخلاص سے دیتی ہے، بڑی عاجزی سے دیتی ہے اور دعاؤں میں لگی ہوئی ہے۔دوسرا وقت جو جماعت دے رہی ہے، گو وہ بھی دعاؤں کا حصہ ہی ہے۔لیکن پہلی دعاؤں کے علاوہ بہت ساری اور دعائیں ہیں، جو ہم کرتے ہیں اور اس پر وقت خرچ کر رہے ہیں۔ہم جو کہتے ہیں ، نوافل پڑھو، اس پر بھی تو وقت خرچ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ہم نیکی کے اور ہزار مطالبے کرتے ہیں۔مثلاً یہ کہ اپنے ہمسایوں کا خیال رکھو، اپنوں کا خیال رکھو، کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔اس کے لئے خیال رکھنا پڑتا ہے اور بہر حال وقت دینا پڑتا ہے۔پھر وقف عارضی ہے، دورے ہیں۔پھر مقامی کارکن وقت دیتے ہیں۔میں 291