تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 265 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 265

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ادا کر رہی ہے۔جماعت احمدیہ کی گھانا میں سرگرمیاں دہرانے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ ملک بھر میں جابجا پھیلے ہوئے احمد یہ سکول اور ہسپتال اس پر شاہد ناطق ہیں کہ یہ جماعت ہمارے اس ملک کی تعمیر نو میں کس قدر حصہ لے رہی ہے۔( دی گائنڈنس جون 1974 ء ) کمشنر برائے وزارت تعلیم گھانا نے جماعت احمد یہ گھانا کی 47 ویں سالانہ کا نفرنس منعقدہ سالٹ پانڈ میں صدر مملکت کرنل آئی کے اچمپا نگ کے خاص نمائندے کی حیثیت سے شرکت کی اور مؤرخہ 5 جنوری 1973ء کو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:۔گھانا کی قومی کونسل ( صدر اور وزراء کی کونسل ) بہت ہی شکر گزار ہے کہ جماعت احمد یہ ایک لمبے عرصہ سے ملک کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی کے لئے مفید کام کر رہی ہے۔جماعت احمد یہ ملک کے عوام کی طبیتی، تعلیمی اور روحانی میدان میں جو شاندار خدمات بجالا رہی ہے، ان سے لوگ متعارف ہیں۔اور اس بناء پر وہ ( یعنی جماعت احمدیہ شکریہ کے لائق ہے“۔دی گائیڈنس فروری 1973 ء ) اور کمشنر برائے تعلیم شمال مغربی سٹیٹ نائیجیر یا الحاج ابراہیم گوساؤ نے فضل عمر احمد یہ سیکنڈری سکول گوساؤ کے افتتاح کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا:۔وو پہلا موقع ہے کہ ایک مسلم تنظیم اس امر کے لئے آگے بڑھی ہے کہ وہ ملک کی تعلیمی ترقی کے پروگرام میں حصہ لے“۔عمائدین کی ان آراء کو پڑھ کر سنانے کے بعد حضور نے فرمایا:۔(نیونائیجیرین 26 جون 1971 ء ) و بعض اور سر بر آوردہ افریقی لیڈروں کی آراء بھی ہیں، جن میں انہوں نے جماعت احمدیہ کی تعلیمی اور طبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے خراج تحسین پیش کیا ہے۔لیکن میں انہیں چھوڑتا ہوں“۔صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کے منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔وو یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس میں بہت برکت ڈالی ہے اور شروع ہی میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے ایسے آثار ظاہر ہوئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی قربانی کو 265