تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 264
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم تنخواہوں پر ایک کروڑ 60لاکھ روپے خرچ ہوئے۔اس طرح ہسپتالوں اور سکولوں کے قیام کے باوجود نصرت جہاں ریزروفنڈ میں 27 لاکھ 21 ہزار روپے نقد موجود ہیں۔ہم نے وہاں ہسپتالوں سے جو کمایا، اسے ہسپتالوں کی عمارتیں تعمیر کرنے ، نئے سکول اور ہسپتال کھولنے پر وہیں خرچ کر دیا۔جب عیسائی تو میں وہاں گئیں تو وہاں سے سب کچھ سمیٹ کر اپنے ملکوں میں لے گئیں۔لیکن جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ادنی غلام وہاں گئے تو انہوں نے جو لے کر گئے تھے، وہ بھی وہاں خرچ کر دیا اور جو وہاں کمایا، وہ بھی وہیں کے لوگوں پر خرچ کر دیا۔ایک دھیلا بھی باہر نہیں گیا۔یہی وجہ ہے کہ وہاں کے عوام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ان ادنی غلاموں کی بے لوث خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ اللہ کا فضل ہے، میری اور آپ کی خوبی نہیں ہے۔نصرت جہاں آگے بڑھو پروگرام کے تحت اس فنڈ سے مغربی افریقہ کے ملکوں میں 16 ہیلتھ سنٹرز اور ہسپتال کھولے گئے۔مجموعی طور پر وہاں 32 ڈاکٹر ز بھیجے گئے۔ان میں سے 16 واپس آچکے ہیں اور 16 ڈاکٹر اس وقت وہاں طبی خدمات بجالا رہے ہیں۔اسی طرح وہاں 17 سیکنڈری سکول کھولے گئے۔ان میں 35 اسا تذہ کام کر رہے ہیں۔طبی اور تعلیمی میدانوں میں جماعت کی اس خدمت کو سراہا جارہا ہے حتی کہ وہاں کے عمائدین بھی اس خدمت کو بنظر استحسان دیکھتے ہیں۔چنانچہ جمہوریہ سیرالیون کے صدر ڈاکٹر سٹیون سن نے احمد یہ سیکنڈری سکول بو کے معائنہ کے بعد اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:۔میں سب سے پہلے جماعت احمد یہ کا، جو یہ کام تعلیم کے میدان میں کر رہی ہے، شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اب اس جماعت نے تعلیم کے ساتھ ساتھ طبی میدان میں بھی ہماری مدد کرنا شروع کی ہے۔میں ان تمام گرانقدر خدمات کے لئے جماعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں“۔اسی طرح گھانا میں سنٹرل ریجن کے کمشنر نے 104 اپریل 1974ء کو احمد یہ ہسپتال اگونہ سویڈ روکی نئی عمارت کا افتتاح کرنے سے قبل اس تقریب کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا:۔میں گورنمنٹ کی طرف سے جماعت احمد یہ گھانا کی دوراندیشی ، عزم و ہمت اور کامیابی پر، جو اس ہسپتال کی تعمیر سے ظاہر ہے، شکریہ ادا کرتا ہوں۔حکومت گھانا جماعت احمدیہ کے اس کردار پر نہایت خوش ہے، جو یہ ملک میں تعلیمی اور طبی 264