تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 266 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 266

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم شرف قبولیت عطا فرمایا ہے۔اور فرشتے تاریں ہلا کر ہماری ضرورتیں پوری کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ قبولیت کے ثبوت کے طور پر اپنی تائید و نصرت کے نشان ظاہر فرمارہا ہے“۔میں فرمایا:۔حضور نے گوٹن برگ میں صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے کے تحت تعمیر کی جانے والی مسجد کے ضمن یہ تو ابتداء ہے۔اس کے بعد ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مسجد بنے گی اور اس کی تعمیر بھی صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ سے ہی عمل میں آئے گی۔اس منصوبہ کے اعلان کے بعد دو سال کے اندراندراللہ تعالٰی نے اپنے فضل سے ہمیں پہلی مسجد تعمیر کرنے کی توفیق عطا فرما دی۔اس منصوبہ کے اعلان کے معا بعد کا سال یعنی 1974ء کا سال، ابتلاء کا سال تھا۔اس کے باوجود دو سال کے اندر اندر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے اتنی رقم جمع ہوگئی، جتنی نصرت جہاں ریزروفنڈ میں تین سال میں جمع ہوئی تھی۔اور وہ زمانہ ہمارے لئے امن کا زمانہ تھا۔اللہ تعالیٰ نے اپنی نصرت کے ایک نشان کے طور پر دکھوں اور مشکلات کے باوجود ا حباب کو دوسال کے اندراندرصد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں 53 لاکھ روپیہ ادا کرنے کی توفیق عطا کی۔یہ اس کا فضل اور احسان ہے کہ اس نے اس امر کے باوجود کہ 1974ء دوسروں کی طرف سے ہمارے لئے دکھ کا سال تھا، تعصب کا سال، نفرت کا سال تھا، حقارت کا سال تھا لیکن چونکہ یہ ہماری طرف سے دعاؤں کا سال تھا، اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑانے کا سال تھا، اس کے حضور یہ التجا ئیں پیش کرنے کا سال تھا کہ اللہ تعالیٰ دیکھ کے سامان کرنے والوں کو سمجھ عطا کرے اور انہیں اپنے غضب سے محفوظ رکھے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہماری نیک نیتوں اور مخلصانہ دعاؤں کا یہ نتیجہ نکالا کہ اس نے ہمیں ان دو سالوں میں اتنی قربانی اس کے حضور پیش کرنے کی توفیق عطا کر دی، جتنی اس نے نصرت جہاں ریز روفنڈ میں تین سال میں پیش کرنے کی توفیق دی تھی۔خطاب کے آخر پر حضور نے فرمایا:۔جلسہ شروع ہونے سے قبل مجھے اطلاع ملی کہ سفر کی خاطر خواہ سہولتیں فراہم نہ کی جانے کی وجہ سے ہزار ہا احمدی مرد، عورتیں اور بچے مختلف سٹیشنوں پر رکے پڑے ہیں اور سردی کی وجہ سے تکلیف اٹھا رہے ہیں۔اس ضمن میں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر نا اہلی کا مقابلہ احمدیت کے عزم کے ساتھ ہوگا تو آپ انشاء اللہ ثابت کر دکھا ئیں گے کہ احمدیت کا عزم ہی بالا رہے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔پیچھے رہا تو کوئی نہیں سب ہی پہنچ گئے۔جنہوں نے شام کو پہنچنا تھا، وہ تکلیف اٹھا کر شام کو نہیں تو صبح پہنچ گئے۔جو صبح پہنچنے 266