تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 262
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم میں نے ناروے میں بھی جماعت کو مسجد تعمیر کرنے کی تحریک کی اور ان سے کہا کہ میری خواہش ہے،1977ء میں ناروے میں مسجد تعمیر ہو جائے۔سو اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہوئے میں امید کرتا ہوں کہ 1977ء میں وہاں بھی مسجد تعمیر ہو جائے گی۔ڈنمارک میں پہلے ہی ہم مسجد تعمیر کرا چکے ہیں۔سویڈن میں آجکل مسجد تعمیر ہورہی ہے۔ناروے میں بھی خدا تعالیٰ نے چاہا تو 1977ء میں مسجد بن جائے گی۔اس طرح سکینڈے نیویا کے تینوں ممالک میں سے ہر ملک میں ایک مسجد ہو جائے گی۔اور سکینڈے نیویا کی حد تک تعمیر مساجد کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو جائے گا“۔دنیا کی مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے سات زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں۔یعنی انگریزی، جرمن، ڈچ، سواحیلی ، ڈینش، سپرانٹو اور لوگنڈا میں، انڈو نیشین زبان میں دس پارے چھپ چکے ہیں، فرانسیسی ترجمہ اس وقت لندن میں چھپ رہا ہے۔اس کے پروف پڑھنے کے لئے ایک احمدی دوست ماریشس سے وہاں پہنچ چکے ہیں۔اور انہوں نے کہا ہے کہ جب تک قرآن مجید کی طباعت مکمل نہیں ہوگی، وہ لندن میں ہی رہیں گے۔اور اس کے مکمل ہونے کے بعد ماریشس واپس جائیں گے۔اسی طرح روسی زبان میں جلد ترجمہ شائع ہونا چاہیے۔دعا کریں کہ ہمیں اچھے زبان دان ملیں تا کہ یہ کام تسلی بخش طریق پر پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔تحریک جدید کے تحت ہونے والے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ تحریک جدید اس وقت افریقہ کے مختلف ممالک میں 13 سیکنڈری سکول ، دس مڈل سکول اور 51 پرائمری سکول چلا رہی ہے۔اس کے علاوہ ایک عربی کی تعلیم کا مدرسہ اور ایک مشنری ٹریننگ کالج بھی اس کے زیر انتظام کامیابی سے چل رہا ہے۔مزید برآں تین میڈیکل سنٹر ز بھی تحریک جدید کے تحت کام کر رہے ہیں۔ان میں سے دو میڈیکل سنٹر ز نائیجیریا میں ہیں تو ایک گیمبیا میں“۔مطبوع روزنامه الفضل 02 جنوری 1976ء) نصرت جہاں ریزروفنڈ کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے غیر معمولی افضال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔نصرت جہاں ریز وفنڈ کی تحریک میں نے 1970ء میں مغربی افریقہ کے دورہ سے واپسی پر کی تھی۔شروع میں تو میں نے کم رقم کی تحریک کی لیکن بعد میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ حضرت مصلح موعود کی خلافت کے جتنے سال بنتے ہیں، اتنے لاکھ روپے چندہ احباب اس فنڈ میں ادا کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے پنے فضل سے جماعت کو توفیق عطا کی اور اس نے 52 سالہ دور خلافت کے مقابلہ میں 53 لاکھ 53 ہزار 262