تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 158
خطاب فرموده 29 مارچ 1974ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم سوال ہے، بنیادی عقائد میں ہم میں کوئی اختلاف نہیں۔توحید کے سب قائل ہیں۔قرآن کریم آخری شریعت ہے، اس کا ہر فرقہ قائل ہے۔اسلام قیامت تک زندہ رہنے والا مذہب ہے، اس میں کسی کو اختلاف نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں، سب مانتے ہیں۔اسلام کیا ہے؟ اس میں اختلاف ہو گیا ہے۔لیکن اسلام کے تو سب قائل ہیں۔توحید کیا ہے؟ اس میں اختلاف ہے۔یعنی بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ، نعوذ باللہ خدا تعالیٰ جھوٹ بھی بول سکتا ہے اور توحید بھی قائم ہے۔لیکن اس میں نہ پڑو۔اصولی طور پر سب متفق ہیں، اس لئے بنیادی عقائد پر اکٹھے ہو جاؤ، پھر اختلاف کی باتیں کرو لیکن ان پر متحد ہو جاؤ۔جب ہم غیر مسلم کے سامنے جائیں تو ہمیں باہمی اختلاف ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں۔ہم نے ان کے سامنے اسلام پیش کرنا ہے۔پس جو بنیادی عقائد ہیں ، وہ ان کو پیش کرو اور آپس میں لڑو نہیں۔لیکن بظاہر وہ ہماری بات مانیں گے نہیں۔لیکن یقینی بات یہ ہے کہ ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔بلکہ کوشش کرتے رہیں گے۔اس وقت تک کے وہ سارے مہدی معہود کے جھنڈے تلے اکٹھے نہیں ہو جاتے۔پس یہ جو تکفیر کا بازارگرم ہے، اس کو مٹانے کے لئے ہم نے کوشش کرنی ہے۔صد سالہ جوبلی فنڈ کی جور قوم جمع ہو رہی ہیں، ان کے لئے میں نے شق الف اور ب مقرر کر دی تھیں۔ایک تو ہے، وعدہ۔وعدہ آپ نے کیا۔اور ایک ہے، وصولی کا کام۔وہ انشاء اللہ جماعتیں کریں گی۔اور جس اخلاص کے ساتھ وعدے کئے گئے ہیں، اس سے زیادہ اخلاص اور توجہ کے ساتھ ان کی ادائیگی کی جائے گی۔لیکن جور تم آئے گی، اس کے متعلق بہت کچھ سوچنے والا ہے۔مثلاً میں نے بتایا ہے کہ انگلستان کے ڈھائی کروڑ روپے کے وعدے ہیں۔اب وہاں جو اقتصادی حالات پیدا ہورہے ہیں، ان کے مطابق وہاں بھی ملک سے باہر روپیہ بھیجنے کی اتنی آسانی نہیں رہی۔گواب بھی بہت آسانی ہے۔لیکن اتنی آسانی نہیں رہی، جتنی دس سال پہلے تھی۔اس لئے یہ سوچنا ہے کہ یہ رقوم کن ممالک میں رکھی جائیں؟ یہ سوچنا ہے کہ کس شکل میں یہ رقوم رکھی جائیں؟ یہ سوچنا ہے کہ ان میں سے کتنا حصہ نفع مند کاموں میں لگایا جا سکتا ہے؟ تاکہ یہ رقوم بڑھیں۔ایک حصہ نفع مند کاموں میں لگایا جا سکتا ہے۔دنیا میں یہ بھی ایک Specialise برانچ ہے، جو مشورہ دیتے ہیں کہ فلاں فلاں شیئر ز بڑے معقول ہیں، ان میں کمزوری نہیں ہے، اس لئے ان میں رقم لگا دو۔عام طور پر جو محفوظ شیئر ز ہیں، ان کا ڈیویڈنڈ (Dividend) یعنی منافع زیادہ نہیں ہوتا۔لیکن بہر حال منافع ہوتا ہے۔پس اس طرح کی بہت سی باتیں سوچنے والی ہیں۔اس کے لئے ایک انتظامیہ ہونی چاہئے۔پھر یہ دیکھنا ہے کہ کتنا حصہ ہم نے خرچ کرنا ہے اور کس نسبت سے 158