تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 159 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 159

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء انتظامیہ پر خرچ کرنا ہے؟ میرا خیال ہے کہ انشاء اللہ انتظامیہ پر ایک فیصد بھی خرچ نہیں ہوگا اور نہ ہونا چاہئے۔یعنی سو میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوگا اور نہ ہونا چاہئے۔بلکہ اعشاریہ کچھ خرچ ہونا چاہیے۔یعنی سو روپے میں سے صرف چند آ نے خرچ ہونے چاہئیں۔غرض یہ ساری چیزیں سوچنے والی ہیں۔جو کمیٹی اب بنے گی، وہ بھی ساری تجاویز نہیں سوچ سکتی۔لیکن یہ شوری کی مستقل کمیٹی ہوگی۔شوری کی ایک فنانس کمیٹی ہے، جو سارا سال کام کرتی ہے۔یہ بھی فنانس کمیٹی کی طرح ایک کمیٹی ، مستقل کمیٹی ہوگی ، جو غور کرے گی، مجھ سے مشورہ لے گی اور کام کا ایک ڈھانچہ تیار کرے گی۔پھر اس ڈھانچے کو ہم باہر بھیجیں گے۔لیکن جتنا کام ضروری ہے ، وہ ہم شروع کر دیں گے۔پھر انگلستان ہمیں مشورہ دے گا۔پھر یورپ کے ممالک ہمیں مشورہ دیں گے۔پھر مصر اور سعودی عرب اور دوسرے عربی بولنے والے ممالک، جہاں آپ سمجھتے ہیں کہ بڑی دقتیں ہیں اور روکیں ہیں، وہاں ماشاء اللہ بڑے احمدی ہیں اور وہ بڑی رقمیں دے رہے ہیں ، وہ ہمیں مشورہ دیں گے۔امریکہ والے مشورہ دیں گے۔جزائر مشورہ دیں گے۔اور پھر آہستہ آہستہ مشوروں کے بعد اور دعاؤں کے بعد یہ ڈھانچہ پختہ ہوتا چلا جائے گا اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہے جائے گا۔لیکن کچھ ایسے کام ہوں گے ، جو بہر حال ہم نے کرنے ہیں۔وہ ہم شروع کر دیں گے۔میں نے مختصر یہ باتیں دو ہرادی ہیں تاکہ سامنے آجائیں۔کیونکہ ساری باتیں ذہن میں نہیں ہوتیں۔میرے اپنے ہوا ذہن میں بھی نہیں تھیں۔پھر میں نے اپنی تقریر دیکھ کر یہ ساری تفاصیل دوبارہ ترتیب دے کر رکھیں۔اس کے علاوہ ایک اور چیز ہے، جو منصوبے کے اندر آپ ہی گھس رہی ہے۔اس وقت تک ہماری مخالفت، ہلکی مخالفت تھی یا مقامی مخالفت تھی۔یعنی کہیں تو یہ تھا کہ مثلاً ہندوستان میں ایک صوبہ میں ہماری مخالفت ہے تو دوسرے میں نہیں ہے۔دیو بند کا جو علاقہ ہے، اس کے ارد گرد کے گاؤں میں زیادہ مخالفت ہے اور دوسو میل پرے ہٹ جاؤ تو اتنی مخالفت نہیں۔یا مثلاً مصر میں مخالفت ہے تو سعودی عرب میں نہیں۔سعودی عرب میں ہے تو کویت میں نہیں یا شام میں نہیں۔ان ملکوں میں ہے تو یورپ میں نہیں۔یورپ میں تو افریقہ کے براعظم میں نہیں۔یا اس کے مختلف علاقوں میں نہیں۔مخالفت پھیلی ہوئی تھی۔کہیں ہے، کہیں نہیں لیکن اب اس جلسہ کے بعد ہمارے سامنے بین الااقوامی اتحاد کے ساتھ مخالفت آگئی ہے۔میں نے خدا کا شکر کیا ، ہمیں تو اس وقت پتہ نہیں تھا کہ اس کی کیا شکل بن رہی ہے؟ لیکن میں نے کہا کہ ہمارے لئے اس کی ضرورت ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے اس کا انتظام کر دیا اور ہمیں بشارتیں بھی دے دیں۔جیسا کہ ایک بشارت میں نے ابھی بتائی ہے اور بھی بشارتیں ہوئی۔اس کے ساتھ ہی بعض اور چیزیں سامنے آئی ہیں۔ایک چیز یہ 159