تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 134 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 134

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ممالک میں اس وقت جو جماعت سب سے آگے ہے اور جس نے بہت اچھا نمونہ دکھایا ہے، وہ انگلستان کی جماعت ہے۔ان کے وعدے دس لاکھ پونڈ سٹرلنگ ہیں۔یہ رقم اڑھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ابھی اور وعدے بھی متوقع ہیں۔پس جیسا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں بھی بتایا تھا ، ہم نے تو اپنے اندازے لگانے ہوتے ہیں۔لیکن جس قدر مال کی ان منصوبوں کو کامیاب کرنے کے لئے اور اسلام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے ضرورت ہے، وہ اللہ تعالیٰ اپنی اس مخلص جماعت کے لئے عطا فرمائے گا۔انشاء اللہ۔اس پر ہمارا تو کل اور بھروسہ ہے۔میں نے جلسہ سالانہ پر جو منصوبہ پیش کیا تھا، اسے میں نے اس وقت مشورہ کے بعد اڑھائی کروڑ کی اپیل تک محدود رکھا تھا۔پھر جیسا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں تفصیل کے ساتھ بتایا ہے، پانچ کروڑ کی امید رکھی ، پھر خیال تھا کہ یہ رقم نو کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔اور پھر میں نے یہ اصول بھی لاہور میں بتا دیا تھا کہ نو کروڑ کی بھی حد نہیں، خدائے علام الغیوب کے نزدیک جتنی رقم درکار ہوگی ، جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کو پھیلانے کے لئے اور اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کے لئے وہ جماعت کو مل جائے گی۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کے شکر گزار بندے بنے رہیں۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اموال کی حفاظت کرنے والے ہوں۔جیسا کہ میں نے کئی بار جماعت کو بتایا ہے، ہمیں ایک دھیلہ بھی ضائع کرنے کے لئے نہیں دیا جاتا۔اس کا صحیح مصرف ہونا چاہئے اور اس کے نتیجہ میں ہمارے اموال میں برکت آتی اور ہمارا تھوڑا پیسہ بہت زیادہ کام کر دیتا ہے۔بہر حال عطایا کے اپیل کے لئے جو مشورے کئے گئے تھے، وہ اپنے طور پر تھے۔اور دعاؤں کے ذریعہ میرے ذہن میں اس وقت جو منصوبے آئے ، وہ اپنے طور پر تھے۔بعد میں بھی میں نے سوچا کہ ان کا تو آپس میں تضاد بن جاتا ہے۔مثلاً میں نے ایک بات یہ کہی کہ ہم اسلام کا بنیادی لٹریچر یعنی بنیادی تعلیم انشاء اللہ سوز بانوں میں شائع کریں گے۔اگر ہر زبان کی کتاب ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کی جائے اور سوز بانوں میں یہ کتا بیں شائع ہوں، یہ ایک کروڑ نسخے بن جاتے ہیں۔ایسی کتابیں چار، پانچ سو صفحات سے تو کم نہیں ہوں گی۔آج کل پانچ سو صفحے کی کتاب کی بازار میں دس روپے قیمت ہے۔لیکن جیسا کہ ہم امید رکھتے ہیں اور جیسا کہ ہمارا مشاہدہ اور تجربہ ہے، ہمارے اموال میں اللہ تعالیٰ برکت ڈالتا ہے، اگر ایک نسخے کی قیمت پانچ روپے ہو تو پانچ کروڑ روپیہ صرف سوز بانوں میں اسلام کی بنیادی تعلیم شائع کرنے پر خرچ آتا ہے۔اس لئے اس وقت کی اپیل ، جو مشوروں اور دعاؤں کے بعد کی گئی تھی اور جو منصو بہ جماعت 134