تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 133 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 133

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ کے تحت ہونے والے بعض کاموں کا تفصیلی ذکر خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء بر موقع مجلس شوری تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔” ایک بڑا منصوبہ، جس کا تعلق جماعت احمدیہ کی اس صدی کے اختتام پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے شکرانے کے طور پر اور نئی صدی کے استقبال کے لئے جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے جماعت احمدیہ کے سامنے پیش کیا تھا، اس سلسلہ میں کچھ انتظامی کام کرنے ہیں۔جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ کی تقریر میں اعلان کیا تھا، اس وقت یہاں ان کے متعلق فیصلے ہونے چاہئیں۔جلسہ سالانہ سے لے کر اس وقت تک کا جو زمانہ ہے، وہ وعدوں کی وصولی کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔کچھ وصولی بھی ہوئی ہے۔لیکن زیادہ تر یہ وعدے لینے کا زمانہ تھا۔ابھی جمعہ کے خطبہ میں، میں نے بتایا تھا کہ یہ وعدے نو کروڑ ہیں لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔گویا جمعہ کی نماز کے وقت تک نو کروڑ میں لاکھ وعدوں کا اندارج ہو چکا تھا۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بیرون پاکستان میں قریباً پچاس ممالک میں ہمارے احمدی بستے ہیں۔جہاں سے ہم توقع کرتے تھے کہ اس منصوبہ کے لئے وعدے آئیں گے۔مجھے ابھی ایک دوست، جن کے سپر د میں نے یہ کام رضا کارانہ طور پر کیا ہوا ہے، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ بیرون پاکستان کے ہیں ممالک کی جماعتوں سے وعدے وصول ہونے باقی ہیں۔اس کے باوجود بیرون پاکستان کے وعدے۔4,16,47,457 روپے پر مشتمل ہیں اور اندرون پاکستان کے وعدے اس وقت تک-/5,42,03,152 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ان کی کل میزان - / 9,54,50,609 روپے بنتی ہے۔اور ابھی میں بیرونی ملکوں کی جماعتوں کے وعدوں کی وصولی باقی ہے۔اور اندورن پاکستان سے بھی وعدے چلے آرہے ہیں۔ان وعدوں کی وصولی کی تاریخ کے متعلق دوستوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس بات پر پابندی نہیں لگائی گئی تھی کہ اس کے بعد وعدے نہیں ہوں گے۔اس وقت تک وعدوں کی کافی بڑی فیصد ہمارے پاس پہنچ چکی ہے۔کچھ بیرونی ملکوں کی اور کچھ یہاں کی ڈاک آ رہی ہوگی۔کچھ اور وعدے یہاں ئیں گے۔بعض دوستوں تک پیغام پہنچ بھی نہیں سکا، وہاں تک ہمارے دوست پہنچیں گے۔بیرونی 133