تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 121 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 121

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء کئے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی راہیں متعین کیں اور ان کی رہنمائی کی ، وہاں اللہ تعالیٰ نے اس قدر حسین معاشرہ نوع انسانی میں پیدا کیا کہ میں نے اپنی خلافت کے زمانہ میں جو یورپ اور افریقہ کے تین سفر کئے ہیں، وہاں میں نے پریس کانفرنسز کیں اور ان میں اسلامی معاشرہ اور کمیونزم اور بڑے بڑے تمدنی ممالک امریکہ وغیرہ یا سوشلزم کا موازنہ اور مقابلہ کیا تو سوائے اس کے کہ وہ خاموشی کے ساتھ اسلام کی برتری کو تسلیم کریں، ان کے لئے اور کوئی چارہ میں نے نہیں دیکھا۔لیکن وہ تو ایک لمبا مضمون ہے، میں نے پچھلے خطبہ میں بتایا تھا کہ ایک جگہ بہت سے غیر مسلم تھے تو آٹھ، دس نکات نکال کر میں نے ان کے سامنے رکھے کہ دیکھو، تم اسلام کے منکر ہومگر پھر بھی تمہاری مخالفت کے باوجود اور بہتوں میں تم میں سے بغض اور عناد بڑا سخت ہے، اس کے باوجود تمہارے جذبات کا بھی خیال رکھا اور تمہارے دنیوی مفاد کا بھی خیال رکھا۔اور انشاء اللہ، اللہ نے جب بھی توفیق دی (اس کی طرف بھی ایسی باتیں سن کر میری توجہ پھری ہے۔) اس مضمون پر روشنی ڈالوں گا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ہمیں یہ بتایا ہے کہ تم جو بھی خرچ کرتے ہو، اسلامی تعلیم کی روشنی میں تم اس سے دو مقصود حاصل کرنا چاہتے ہو۔ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہو۔ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل ہو اور دوسرے یہ کہ تمہارا آپس میں اتحاد اور ثبات پیدا ہو۔تَثْبِيتًا مِّنُ أَنْفُسِهِمْ سے یہی مراد ہے۔جماعت احمدیہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں سے جو خرچ کرواتا ہے، وہ خرچ بھی ان دو حصوں میں بٹا ہوا ہے۔جو تو حید کے قیام کے لئے خرچ کیا جاتا ہے، وہ پاکستان میں بھی ہے اور بیرون پاکستان کے بہت سے ممالک میں بھی ہے۔اور ہماری خواہش ہے کہ اگلے دس پندرہ سال میں ہر ملک میں توحید کے قیام کے لئے ہماری کوششیں تیز ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف اس کے بھولے بھٹکے بندوں کو واپس لانے کے لئے ہماری تدبیر اللہ کے فضل سے ہماری حقیر کوششوں کے نتیجہ میں کامیاب ہو۔باہر جو جماعت احمدیہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی تدبیر جل رہی ہے، اس میں زیادہ حصہ ان اموال کا ہے، جو تحریک جدید کے نام سے خدا کی راہ میں خرچ کئے جاتے ہیں۔ان اموال میں میرا خیال ہے کہ کوئی دسواں حصہ پاکستان کی جماعت ہائے احمد یہ دیتی ہیں اور حصے بیرون پاکستان کی جماعتیں دیتی ہیں۔اللہ کے فضل سے بڑی ترقی ہوگئی ہے۔جماعت احمدیہ کی کوششوں کے نتائج اللہ تعالیٰ نے عظیم نکالے ہیں۔کجایہ حال تھا کہ اس خرچ کا سو فیصد اس برصغیر کا تھا۔جب تحریک جدید شروع ہوئی ہے، اس وقت پارٹیشن نہیں 121