تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 122 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 122

خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ہوئی تھی۔تو ہند و پاک کی جماعتیں سارے ثواب خود ہی حاصل کر رہی تھیں۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس ثواب میں اور وں کو بھی شریک کیا۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے، دسواں حصہ ان اخراجات کا ، ان مالی قربانیوں کا ، اس دولت کو خدا کی راہ میں قربان کر دینے کا پاکستان سے تعلق رکھتا ہے اور 9/10 بیرون پاکستان سے تعلق رکھتا ہے۔اس لئے نہیں کہ ہم یہاں کے رہنے والے پیچھے ہٹ گئے بلکہ اس لئے کہ بیرون پاکستان کی جماعتوں کی تعداد میں ایک وسعت پیدا ہوئی اور ان کے ایثار اور قربانیوں اور اخلاص میں بھی ایک مضبوطی اور روشنی پیدا ہوئی۔پس یہ جو تھوڑ اسا ہمارا حصہ ہے، اس کی طرف تو ہمیں توجہ دینی چاہیے۔پاکستانی جماعتوں کا صرف 1/10 اس کوشش میں حصہ ہے اور 9/10 بیرون پاکستان سے اکٹھا ہوتا ہے۔اور چونکہ پاکستان بہر حال دنیا کی آبادی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، جوں جوں بیرون پاکستان جماعت ہائے احمد یہ عددی اور مالی ہر لحاظ سے ترقی کرتی چلی جائیں گی، ہمارا حصہ دنیا میں نسبتا کم ہوتا چلا جائے گا۔یہ ایک حقیقت ہے، جو ایک لحاظ سے ہمیں نظر آ رہی ہے اور جس کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں۔اور یہ ایک حقیقت ہے، جس کے بغیر دنیا میں کوئی چارہ نہیں۔یعنی ساری دنیا کی آبادی نے کٹ کر پاکستان میں تو نہیں آجانا۔اور ساری دنیا کی آبادی کے لئے مقدر ہے کہ وہ مہدی معہود کے ان فیوض کے نتیجہ میں، جو مہدی نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کرکے دنیا میں تقسیم کرنے کے سامان پیدا کئے ، ساری دنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہونا ہے۔تو جوں جوں ان کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، توں توں جماعت احمد یہ میں پاکستانی احمدیوں کی نسبت کم ہوتی چلی جارہی ہے۔اگر ہر سال دنیا کی آبادی کا دو فی صد احمدی ہو تو بیرون پاکستان دنیا کی آبادی کا دو فی صد بہت بڑی تعداد ہے، پاکستان کی آبادی کے دو فی صد کے مقابلہ میں۔یہ ایک حقیقت ہے۔یہ تو انشاء اللہ اس کے فضل اور اس کی رحمت سے ہونی ہی ہے۔لیکن میں جب سوچتا ہوں تو مجھے گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔کیا ہم محض اس لئے کہ ہماری نسبت تعداد کے لحاظ بیرون پاکستان کے مقابلہ میں تھوڑی ہو رہی ہے اور ہوتی چلی جارہی ہے، کیا ہماری قربانیوں کی نسبت بھی کم ہو جائے گی؟ اس سے طبیعت میں گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔ایک ہی صورت ہے کہ ہم اپنی قربانیاں زیادہ تیز کریں۔یہ مقابلہ ہے۔فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ خیرات میں آگے بڑھنے کے لئے ہماری کوشش ہونی چاہئے۔بہر حال یہ تو آئندہ کی فکر ہے اور وہ ہمیں کرنی چاہیے۔کیونکہ ایک مومن ماضی سے سبق حاصل کرتا اور حال میں ان اسباق کے بہتر نتائج پیدا 122