تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 100
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 مئی 1974ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ہم لیتے ہیں، جو ایک نشان دہی کرنے والی چیز ہے۔میں گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ تین سال کے بعد مالی میدان میں اپنی حقیر قربانیاں اپنے رب کے حضور پیش کرنے کی طاقت دے دی۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم اس تین سالہ عرصہ کے بعد ایک ایسے زمانہ میں داخل ہو چکے ہیں، جب ہم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے 1970 ء کے مقابلہ میں بیس گنا زیادہ ذمہ واریاں ڈالی جائیں گی۔اور اس کے لئے اس نے طاقت دے دی۔اور اس عطا کردہ طاقت نے ہمیں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہم پر نازل ہو رہی ہیں۔اور ہاں اس حقیر جماعت، اس دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت، اس بے کس جماعت ، اس جماعت کو ، جس کو ہر طرف سے ایذاء کی باتیں سننی پڑتی ہیں، اللہ تعالیٰ نے اس پر اتنا فضل کیا کہ اس کو تین سال کے اندر پہلے سے ہیں گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ طاقت عطا کی ہے۔یہ اس کا فضل ہے۔اس کی وجہ سے ہمارے دل اس کے شکر سے معمور ہیں اور ہماری زبانیں اس کی حمد کے ترانے گا رہی ہیں۔اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جس قدر فضل جماعت احمدیہ پر کر رہا ہے، اس کا شکر نہ فرد کے بس کی بات ہے، نہ جماعت کے بس کی بات ہے۔لیکن جس قدر ہم حمد کر سکیں اور اس کا شکر کر سکیں ، وہ تو ہمیں کرنا چاہیے۔یعنی حمد اور شکر کو اپنی اپنی استعداد کے مطابق انتہا تک پہنچانا ہمارا فرض ہے۔اور ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ زندگی بھر بھی جتنے اس کے فضل ہو چکے ہیں، ان کا حمد اور شکر نہیں کر سکتے“۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ ) 100