تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 101 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 101

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 08 مئی 1974ء امراء جماعت ہائے احمدیہ کے نام ایک نہایت ضروری ارشاد ارشاد فرموده 08 مئی 1974ء گذشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ جماعت کے سامنے رکھا تھا۔اور اس عظیم منصوبہ کو جسے غلبہ اسلام کے لئے بنایا گیا ہے، پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے میں نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کی بھی تحریک کی تھی۔میں نے جماعت کے مخلصین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس مد میں اڑھائی کروڑ روپیہ سولہ سال کے عرصہ میں جمع کریں۔اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ پر جو سب قدرتوں کا مالک ہے، تو کل کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ انشاء اللہ یہ رقم پانچ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔اور اللہ تعالیٰ کے بے انتہا فضلوں کو دیکھتے ہوئے ، بعد میں ایک خطبہ جمعہ میں کہا تھا کہ یہ رقم نو کروڑ تک پہنچ جائے گی۔وعدوں کے بھیجوانے کے لئے میں نے مجلس مشاورت 74 ء تک کی میعاد کبھی تھی۔الحمد للہ کہ مجلس مشاورت تک وعدے - 54,48,609, 9 تک پہنچ گئے۔ابھی تک وعدے آ رہے ہیں۔اور میں بڑی خوشی سے آپ کو یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ اس چٹھی کے لکھے جانے کے وقت یہ رقم - 10,24,47,344 ہوگئی ہے اور ہر روز اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ثم الحمد للہ۔وعدوں کا کام قریبا قریبا مکمل ہو چکا ہے، اب ان رقوم کی بر وقت وصولی کا سوال ہے۔فروری 75 ء تک ہم نے وعدوں کا 118 ضرور انشاء اللہ وصول کرنا ہے۔آپ تمام مخلصین جماعت تک میرا یہ پیغام پہنچا دیں کہ جس محبت، اخلاص ، جوش اور ولولہ کے ساتھ آپ نے وعدے لکھوائے ہیں، اس محبت، اخلاص، جوش اور ولولہ کے ساتھ ادائیگی شروع کر دیں اور بر وقت ادائیگی کرتے چلے جائیں۔کام شروع ہو چکا ہے اور روپیہ کی ضرورت ہے۔اپنے حلقوں کی وصولیوں کی رپورٹ مجھے براہ راست بھجواتے رہیں تا کہ دعا ہوتی رہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر ہو اور غلبہ اسلام کی مہم میں ہم سب کول کر کام کرنے اور ساری ذمہ داریوں کو کماحقہ سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔امین اللهم آمین“۔والسلام مرزا ناصر احمد الثالث خليفة المسيح ۸ ہجرت ۱۳۵۳ هش ( مطبوعه روزنامه الفضل 12 مئی 1974ء) 101