تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 99 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 99

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 مئی 1974ء اپنی اپنی استعداد کے مطابق حمد اور شکر کو انتہا تک پہنچانا ہمارا فرض ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 03 مئی 1974ء دوسری بات، جو اس وقت میں کہنا چاہتا ہوں، وہ بھی حمد باری سے تعلق رکھتی ہے، وہ بھی عزم مومنانہ سے تعلق رکھتی ہے۔صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ ، جس کا اعلان جلسہ سالانہ پر ہوا تھا اور جس کے لئے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ قائم کیا گیا تھا، اس کے وعدے دس کروڑ سترہ لاکھ سے اوپر نکل چکے ہیں۔فَالْحَمْدُ لِلهِ عَلى ذلِک اور ابھی تیرہ بیرونی ممالک کے وعدے ہمیں نہیں پہنچے۔ان کا انتظار ہے۔اور جب مجھے یہ رپورٹ ملی ہے، اس کے بعد بھی کئی لاکھ کے وعدے آچکے ہیں، جو میرے علم میں ہیں۔لیکن میں نے ان کو شامل اس لئے نہیں کیا کہ بعض دفعہ دو جگہ اطلاع آجاتی ہے۔ممکن ہے، انہیں پہلے اطلاع ہو گئی ہو اور مجھے بعد میں ملی ہو۔لیکن جو وعدے دفتر کے رجسٹر کے مطابق پہنچے ہیں، وہ دس کروڑ ، سترہ لاکھ سے اوپر جاچکے ہیں۔اور ہمارے دل اس وجہ سے بھی اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہیں۔کل میں نے اپنے بچوں سے (ان کی تربیتی کلاس کے اختتام کے موقع پر ) کہا تھا کہ جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالی نے کوئی نئی ذمہ داریاں اپنی قائم کردہ جماعت یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر ڈالی ہیں تو اس سے ہم قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ یہ نئی ذمہ داریاں امت محمدیہ کو، جماعت احمدیہ کو بحیثیت مجموعی نئی طاقتیں بھی عطا کریں گی۔کیونکہ قرآن کریم نے ہمیں یہ بتایا کہ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ ذمہ واری نہیں ڈالی جاتی۔تو نئی ذمہ داریاں ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ کچھ نئی طاقتیں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اس کے بندوں کو اور اس کی جماعت کو ملیں گی۔اور جب کسی نئی طاقت کا مظاہرہ ہم دیکھتے ہیں، مثلاً یہی کہ سن 1970ء میں جماعت نے ایک منصوبہ کے لئے صرف 53 لاکھ کے وعدے کئے اور پھر اپنے وقت میں وہ وعدے پورے کر دیئے۔اس کے مقابلہ میں تین، ساڑھے تین سال کے بعد جماعت کو اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت عطا کی جو پہلی طاقت کے مقابلہ میں بیس گنا زیادہ ہے۔) کہ دس کروڑ سے زیادہ مالی قربانی میں دے دے۔ویسے تو جماعت کی جد و جہد اور کوشش مالی قربانی کے مقابلہ میں دوسرے میدانوں میں بیسیوں گنا زیادہ ہے۔لیکن یہ ایک چیز 99