تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 91 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 91

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 02 مئی 1974ء اللہ تعالیٰ جماعت پر جتنی ذمہ داریاں ڈالے گا، اتنے سامان بھی پیدا کرے گا خطاب فرمود : 02 مئی 1974 ء بر موقع سالانہ تربیتی کلاس خدام الاحمدیہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مجھے افسوس ہے کہ بیماری کی وجہ سے میں اس سے قبل آپ سے مل نہیں سکا۔نہ باتیں کر سکا ہوں۔کئی سال سے میرے لئے گرمی مستقل بیماری بن گئی ہے۔گرمی لگ جاتی ہے، جس کو انگریزی میں ہیٹ سٹروک (heatstroke) کہتے ہیں اور وہ بڑی تکلیف دہ چیز ہے۔گرمی کا بھی اثر ہے۔میں باہر گیا ہوا تھا۔راولپنڈی میں مجھے (summer diarrhoea) سمر ڈائیریا، جو وبا کی صورت میں پھیلا ہوا ہے، اس کا حملہ ہو گیا۔اس نے بڑا کمزور کر دیا۔اور کبھی بیچ میں دوران سر یعنی چکروں کی تکلیف بھی ہو جاتی ہے۔جو کل بہت زیادہ تھی۔مجھے خوف لاحق ہوا کہ یہاں آج میں آسکوں گا یا نہیں۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور ایک مختصر سی ملاقات کا موقع مل گیا ہے۔جو بنیادی حقیقت ایک احمدی کی زندگی کی ہے، وہ یہ ہے کہ ہمارے اور آپ کے سامنے بڑے اہم کام ہیں، جو ہم نے کرنے ہیں۔بڑی وزنی ذمہ داریاں ہیں، جو ہم پر ڈالی گئی ہیں۔بہت بوجھ ہیں، جنہیں اٹھانے کی نہیں تلقین کی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے۔اگر صرف یہ بات ہوتی تو ہمارے دل دھڑکنے لگتے ، خوف ہم پر طاری ہوتا۔لیکن جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کا ملہ سے ایک احمدی کو اس آخری انتہائی جنگ کے لئے منتخب کیا، جو اس زمانہ میں ہونے والی تھی اور جس کے نتیجہ میں ہمیشہ کے لئے اسلام ساری دنیا پر غالب آنے والا تھا، وہاں اس نے ہمیں یہ خوشخبری بھی دی کہ تمہارے اوپر بوجھ تو بہت ڈالا جارہا ہے لیکن جتنا بھی بوجھ ڈالا جائے گا اور حالات تم سے جتنی بھی قربانیوں کا مطالبہ کریں گے ، اتنی ہی طاقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں دے دی جائے گی۔اب دیکھو! میرے اس زمانہ خلافت میں سب سے پہلے ایک تحریک فضل عمر فاؤنڈیشن کے نام سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یاد میں ہوئی۔کچھ خدمت انسانی کے کام اور کچھ بھلائیوں کے تسلسل کو قائم رکھنے کا کام ذہن میں تھا۔اور کچھ قربانی اس وقت جماعت نے تین سال سے کچھ زائد عرصہ میں دی 91