تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 90
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 105 اپریل 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا کا مصداق ہے۔اور اس کی فطرت کا تقاضالر فعنہ کی رو سے بلندیوں کی طرف پرواز کرنا ہے۔اس بلند پروازی میں روحانی بند کے ذریعہ شدت اور تیزی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔گویا مادی اور روحانی طور پر بند باندھنے کے دو متضاد نتائج ہمارے سامنے آتے ہیں۔مادی بند کے نتیجہ میں پانی میں نشیب کی طرف جانے کی حرکت میں شدت پیدا ہوتی ہے اور روحانی بند باندھنے کی وجہ سے الہی سلسلوں اور جماعتوں میں بلندیوں کی طرف پرواز کرنے میں تیزی اور شدت پیدا ہوتی ہے۔اس لئے ان ہر دو کا وجود ضروری ہے۔ہم نے ایک بڑاز بر دست بند باندھا ہے، صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے نام سے۔یہ ایک ر منصوبہ ہے۔اس کو پورا پانی بہم پہنچانے کے لئے ہمارے روحانی دریا میں، جسے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جاری فرمایا تھا اور جس کی غرض بنی نوع انسان کو روحانی طور پر سیراب کرنا تھا، اس میں پہلے کی نسبت پانی بڑھ جانا چاہیے۔تا کہ اس بند کے پر ہو جانے سے غلبہ اسلام کے حق میں شاندار نتائج برآمد ہوں۔( مطبوعه روزنامه الفضل 18 اپریل 1974 ء ) 90