تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 92
خطاب فرمودہ 02 مئی 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم (قریب 37 لاکھ)۔اس کے بعد نصرت جہاں کا منصو بہ اللہ تعالٰی نے ذہن میں ڈالا۔اور اس کے لئے جماعت نے علاوہ دیگر چندوں کے 53 لاکھ سے کچھ زائد رضا کارانہ اور طوعی مالی قربانی میں حصہ لیتے ہوئے رقم جمع کی۔اور 1970ء کے اس منصوبہ کے بعد 1973ء کے جلسہ سالانہ پر جوصد سالہ جو بلی اور دوسری صدی کے استقبال کا منصوبہ جماعت کے سامنے رکھا گیا، اس کے لئے جیسا کہ الفضل میں آپ پڑھ چکے ہوں گے یا آپ کے علم میں لایا جانا چاہیے تھا۔(کیونکہ جماعت پر جو اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں، جماعت کے بڑے چھوٹے ، مردوزن کو اس کا علم ہونا چاہیے۔میری طرف سے اڑھائی کروڑ روپے کا اعلان ہوا تھا۔اور پھر جوں جوں حالات واضح ہوتے گئے اور میں نے جماعت میں جذبہ دیکھا، میں نے اپنے اندازے لگائے ، دعاؤں کے بعد۔اس وقت جلسہ سالانہ پر بھی میں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کر دیا تھا کہ اگر چہ اڑھائی کروڑ روپے کی میں اپیل کرتا ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ یہ رقم پانچ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔یہ دسمبر 1973ء میں میرا اندازہ تھا۔لیکن دسمبر 1973ء کے بعد اپریل تک چار مہینے گزرے ہیں۔اس عرصہ میں جوں جوں حالات سامنے آتے رہے اور دعاؤں کی توفیق بھی ملتی رہی، خواہش بھی بڑھ گئی اور جماعت کا جذ بہ بھی بڑھتا گیا۔مشاورت کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے ایک خوشخبری دی تھی اور اس کی تائید میں جماعت کو اللہ تعالیٰ نے رویا صالحہ کے ذریعہ خوشخبریاں دیں۔اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرنے والا ہے۔اور مشاورت پر میں نے اعلان کیا کہ غالباً 9 کروڑ 53 لاکھ کے وعدے آچکے ہیں۔اور اب اس سے بڑھ گئے ہیں، جس کا اعلان میں کل انشاء اللہ تعالٰی جمعہ میں کروں گا۔بہر حال 9 کروڑ سے او پر وعدے مشاورت کے موقع پر پہنچ گئے تھے۔اتنے تھوڑے عرصہ میں، یعنی تین سال کے اندر بیس گنا زیادہ ترقی کر جانا اور پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دینا، خدا تعالیٰ کے خاص فضل کے بغیر ممکن نہیں۔آپ یہاں کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔اگر کھیلوں کی زبان میں بات کریں تو کوئی پانچ فی صد سے، کوئی دو فیصد سے، کوئی ایک فی صد سے اور کوئی اعشاریہ کچھ فی صد کے فرق سے ریکارڈ توڑا کرتا ہے۔لیکن جماعت نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیں گنا، یعنی دو ہزار فیصد یعنی سو کے مقابلہ میں دو ہزار کی نسبت سے اپنے طوعی اور رضا کارانہ جذ بہ اور ایثار کا مظاہرہ کیا۔اور 53 لاکھ سے بڑھ کر مشاورت پر یہ رقم ساڑھے نو کروڑ تھی ، جو اب بڑھ چکی ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ جو بوجھ اٹھانے کی توفیق عطا کرتا ہے، وہ ہمیں بتارہا ہوتا ہے کہ کس نسبت سے بوجھ ہم پر زیادہ ڈالا گیا ہے۔جہاں یہ حقیقت ہے کہ نصرت جہاں منصوبہ کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو حض اپنے فضل سے (نہ ہماری کسی خوبی کے نتیجہ میں ) سو کے مقابلہ میں دو ہزار یعنی 20 سو 92