تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 89 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 89

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 اپریل 1974ء پھر نصرت جہاں ریز روفنڈ کا منصوبہ ہے، جس کے تحت کئی ہسپتال بن گئے ہیں، سکول کھل گئے ہیں۔اس عرصہ میں کئی مخالفانہ روکیں پیدا ہوئیں، ہمارے صبر کی آزمائش ہوئی۔پھر ہم پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوا۔بعض متعصب افسروں کی وجہ سے (وہ ملک متعصب نہیں۔لیکن بیچ میں کوئی بیلجیئم کا باشندہ یا بنگال کا متعصب ہندو آجاتا ہے۔ایک جگہ ہمارا ہسپتال نو مہینے تک بند پڑا رہا۔لوگوں نے ہمارے ڈاکٹر کو یہ مشورہ دیا کہ تم اس ملک سے چلے جاؤ۔اس نے مجھے لکھا تو میں نے کہا، آرام سے بیٹھے رہو۔یہ مقابلہ ہمارے صبر اور ہمت کا اور ان کے تعصب کا ہے۔ان کا تعصب کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اس کی رحمت سے ہمارا صبر اور ہماری قوت برداشت ہی بالآخر کامیاب ہوگی۔چنانچہ ہم نے نو مہینے تک ڈاکٹر اور اس کے سٹاف کو فارغ نہیں کیا۔میں نے ہدایت کی تھی کہ سب کو تنخواہیں دیتے چلے جاؤ۔ہمیں خدا تعالیٰ دیتا ہے تو تم بھی لوگوں کو دیتے چلے جاؤ۔اگر متعصب لوگ یہ تما شا د یکھنا چاہتے ہیں تو یہ بھی دیکھ لیں کہ خدا تعالیٰ کی جماعت کا قدم پیچھے نہیں ہٹا کرتا۔چنانچہ نو مہینے کے بعد اب وہاں کی حکومت نے ہسپتال کی اجازت دے دی ہے۔وہ لوگ ہمارے ہسپتال کی عمارتوں کے متعلق عجیب و غریب شرطیں لگا دیتے ہیں۔ہم وہ بھی پوری کر دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ خدمت دین کے لئے ہمیں پیسے دیتا ہے، ہم خرچ کر دیتے ہیں اور بفضلہ تعالیٰ کامیاب ہو جاتے ہیں۔بہر حال افریقی ممالک میں بڑی زبر دست حرکت ہے۔اور یہ نصرت جہاں منصوبے کی برکت ہے۔وہاں سے ہمارے چیف گا مانگا صاحب جلسہ سالانہ پر آئے تھے۔وہ بڑے زیرک اور صاحب فراست اور بڑے مخلص احمدی ہیں۔انہوں نے مجھے بتایا کہ نصرت جہاں سکیم کے بہت ہی خوشکن نتائج نکل رہے ہیں۔اور اب تو یوں لگتا ہے کہ سارا ملک ہی بڑی جلدی احمدی مسلمان ہو جائے گا۔دوست دعا کریں کہ یہ ملک بھی جلد احمدی مسلمان ہو جائیں۔دوسرے ممالک بھی احمدی مسلمان ہو جا ئیں لیکن ہماری دعا یہ ہے کہ جلدی جلدی احمدی ہو جائیں۔تا کہ انسان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے والا بن جائے۔پس جس طرح دریا میں مادی پانی کا ہونا ضروری ہے، اسی طرح روحانی پانی کا ہونا بھی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم کشف میں دودھ دکھایا تھا۔اب جماعت احمدیہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے دودھ کی نہریں چلائی ہیں۔لیکن دودھ کی بھی مادی فطرت نشیب کی طرف ڈھلک جانے کی ہے لیکن جو روحانی دودھ ہے، وہ 89