تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 776 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 776

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1980ء وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم پس آج میں صرف ایک بات کہنے کے لئے یہاں آیا اور وہ یہ کہ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي ان بڑی بڑی طاقتوں کا خوف دل میں نہ رکھو۔جو دولتیں ہیں، جو اقتدار ہیں، جو دنیوی عزتیں ہیں، جو دنیوی جتھے ہیں، میں اس صدی کے شروع سے یا شروع ہونے سے بھی کچھ عرصہ پہلے سے یہ اعلان کر رہا ہوں کہ اس صدی میں یہ سب غائب ہو جائیں گے اور صرف محمد اور اس کے خدا کا نام اس دنیا میں رہ جائے گا۔اور بڑی بدقسمت ہوگی وہ عورت، اور بڑا بد قسمت ہوگا وہ خاندان، کہ جب اس عظیم انقلاب کی ابتدا ہو چکی ، اس وقت وہ اس کی طرف پیٹھ کرے اور مغرب اور اس کی تہذیب کی طرف منہ کرے۔فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي آپ افتتاحی تقریر بھی میری سنتی ہیں اور دوسری دو تقریریں بھی سنتی ہیں۔لیکن جس طرح بڑی دعوت جس میں بہت سے کھانے ہوتے ہیں، ساتھ چلٹنی بھی ہوتی ہے۔تو بطور چٹنی کے میں آپ کے پاس اس وقت ایک عظیم بنیادی حقیقت لے کر آیا ہوں۔یہ ایک بہت ضروری اور بہت بنیادی پوائنٹ (Point) ہے۔میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یعنی یہ کہ سوائے خدا کے کسی کی خشیت تمہارے دل میں نہ ہو۔اور خدا کی ہی خشیت ہو، تمہارے دل میں۔بلینک (Blank) نہ ہوں تمہارے دل۔یہ نہیں کہ کسی کی بھی خشیت نہ ہو۔خشیت ہو۔صرف ایک کی خشیت ہو اور وہ ہمارا رب ہے۔وہ ساری عظمتوں والا ہمارا رب۔وہ ساری قدرتوں والا ، ہمارا رب۔وہ ہر قسم کے احسان کرنے والا ، ہمارا رب۔وہ حسن کا سر چشمہ، ہمارا رب۔وہ رب، جو اتنا پیار کرنے والا ہے، اتنا پیار کرنے والا ہے کہ جب ہم اس کی طرف جھکتے ہیں، ہماری خطاؤں کو معاف کر دیتا ہے۔اور اپنے پیار سے ہمارے گھروں کو ، اپنے پیار سے ہمارے ذہنوں کو ، ہمارے دلوں کو ، ہمارے سینوں کو بھر دیتا ہے۔اس واسطے میں نے یہ کہا کہ ورد کرو بار بار لا اله الا الله۔لا إله إلا الله کا زمانہ ہے۔لا الہ ہو جائے گا، غیر اللہ مٹا دیئے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اللہ تعالیٰ سے پیار نوع انسانی کے دل میں قائم کر دیا جائے گا۔خدا کرے کہ اس عظیم انقلابی جدوجہد میں، جس کی ذمہ داری جماعت احمدیہ پر ڈالی گئی ہے آپ میں سے ہر ایک کا بھی حصہ ہو۔آمین۔776 ( مطبوعه روز نامه افضل 21 جولائی 1981ء)