تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 777
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء دنیا میں تحریک جدید کے تحت سرانجام پانے والے مختلف کاموں کا ذکر خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء بر موقع جلسہ سالانہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطاب کا آغاز تعلیمی منصوبہ کے بارے میں تفاصیل بتاتے ہوئے کیا۔حضور نے خطاب سے قبل تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامی تمغہ جات تقسیم فرمائے۔اس کے بعد فرمایا کہ اس وقت تعلیمی میدان میں آگے نکلنے والوں میں سے بعض کو تمغات بطور انعام دیئے گئے ہیں۔یہ تمغات اس بڑے اور اہم تعلیمی منصوبے کی ایک ابتداء ہے، جو کہ اس سال میں نے شروع کیا ہے۔کیا حضور نے بتایا کہ ور سال رواں میں تمغے حاصل کرنے والوں کی کل تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے 14 بنتی ہے۔یعنی 14 احمدی طلباء وطالبات ایسے ہیں، جنہوں نے بورڈ یا یونیورٹی میں اول، دوم یا سوم پوزیشن حاصل کی ہے۔اس کی تفصیل بتاتے ہوئے حضور نے بتایا کہ ان میں سے آٹھ وہ ہیں، جنہوں نے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔(الحمد للہ ) چاروہ ہیں، جنہوں نے دوم پوزیشن حاصل کی ہے۔اور دو ایسے ہیں، جنہوں نے سوم پوزیشن حاصل کی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ یہ تمنے دینا اس بڑے تعلیمی منصوبے کا ایک چھوٹا سا مگر ایک ضروری حصہ ہے۔منصوبے کا بڑا اور اہم حصہ وہ دعا ہے، جو میں نے کی ہے اور جو میں کرتا ہوں اور جس میں آپ کو بھی شریک ہونا چاہیئے" حضور نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ” جب میں نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا، اس وقت میں نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ آئندہ دس سال میں ہمیں سو جینیس ذہن عطا کرے“۔حضور نے فرمایا کہ اس کے لیے میں بھی دعا کرتا ہوں اور میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ آپ بھی دعا کریں۔777