تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 775 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 775

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1980ء صرف خدا اور محمد کا نام رہ جائے گا باقی سب دنیوی چیز میں غائب ہو جائیں گی خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء بر موقع جلسہ سالانہ وو مستورات سے خطاب کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔۔۔۔دین اسلام ایک بڑا ہی عظیم دین ہے۔اور قرآنی شریعت اس قدر حسین ہے کہ اس کا اندازہ کرنا ، انسانی ذہن کے لئے ممکن نہیں۔اس تعلیم نے انسانی فطرت کے ہر پہلو کو اپنے احاطہ میں لیا ہوا ہے۔کوئی حکم تکلیف پہنچانے کے لئے نہیں بلکہ تکالیف دور کرنے کے لئے اور ان سرچشموں اور منبعوں کو بند کرنے کے لئے ہے، جہاں سے مصیبتیں اور تکالیف بہ نکلتی ہیں، اسان کی اپنی غلطی کے نتیجہ میں۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بہت سے جھوٹے خوف ہیں، ہماری زندگی میں، جو ہمیں نیکی کی راہوں کو اختیار کرنے سے روکتے ہیں۔مثلاً سادہ زندگی کا حکم ہے۔ایک عورت کہتی ہے کہ اگر میں سادہ رہی تو میری ہمسائیاں جو ہیں، وہ کیا کہیں گی۔ان ہمسایوں کی خاطر اور ان کے خوف سے اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو وہ تو ڑ دیتی ہیں۔جو احمدی خاندان پاکستان سے اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں غیر ممالک میں روزی کمانے کے لئے گئے ، ان کی عورتیں ان ملکوں میں، جو انتہائی گندی زیست گزار رہے ہیں اور نہایت بھیانک اخلاقی ماحول میں سانس لے رہے ہیں ، ان لوگوں کے خوف کی وجہ سے اپنی نقاب اتار دیتی ہیں کہ اگر ہم نے پردہ کیا تو یہ لوگ ہمیں کیا کہیں گے۔ہمیں شاید غیر مہذب سمجھیں، ذلیل جائیں۔اسی قسم کے سینکڑوں خوف ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے سینکڑوں احکام کی راہ میں روک بن جاتے ہیں۔اس واسطے اللہ تعالیٰ نے بنیادی طور پر یہ حکم دیا ہے، فَلَا تَخْشَوهُمْ دنیا کی کسی ایسی طاقت سے یا ایسے معاشرہ سے یا ایسے ماحول سے یا ایسی تنقید سے تم خوفزدہ نہ ہو، جس کے نتیجہ میں تمہیں مجھ سے دوری کی راہوں کو اختیار کرنا پڑے۔فَلَا تَخْشَوْهُمْ ایسی چیزوں کی خشیت تمہارے دلوں میں پیدا نہ ہو۔وَاخْشَوْنِي صرف میری صرف میری، صرف میری خشیت تمہارے دلوں میں پیدا ہو“۔775